GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
آبادی پر جنگجوئوں کا دبائو
انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف

سرینگر// فوج اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران سنگبازی کرنے والوں کو عسکریت پسندوں کے بالائی ورکر تصور کرنے اور انکے خلاف سخت کارروائی کرنے کے، فوجی سربراہ دپین راوت کے بیان کے بعد سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل آپریشنز نے کہا کہ وادی کے کئی علاقوں میں مقامی لوگوں پر جنگجوئوں کا دبائو ہے کہ انہیں محاصروں کے دوران فرار ہونے میں مدد کی جائے۔سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل آپریشنز ذوالفقار حسن نے کہا کہ عسکریت پسندوںکی طرف سے کئی علاقوں میں مقامی لوگوں پر دبائو ہے کہ انکی فراری میں ا نہیں مدد کی جائے جبکہ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیوں سے انسداد جنگجویانہ آپریشنوں میں رخنہ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر ہجوم علاقوں میں فورسز صبر و تحمل سے کام لئے رہی ہے تاکہ کسی بھی نادانستہ نقصان سے بچا جاسکے۔ انسپکٹر جنرل نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ جنگجوئوں کی دھمکیوں سے خوف میں مبتلا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں فورسز کو پر ہجوم علاقوں میں آپریشنوں کے دوران نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تاہم فورسز نے صبر و تحمل سے کام لیا تاکہ شہری آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By