GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
کشمیری عتاب کا شکار
بھارت کو جوابدہ بنایاجائے:ـ زکریا

سرینگر// پاکستان نے بھارت پر کشمیری عوام کو عتاب کا شکار بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ ترجمان نے بین الاقوامی برداری کو کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے پر بھارت کو جوابدہ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ ترجمان نے ایک بار پھر دہرایا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کو ہر صورت میں ساتھ دیا جائے گا۔پاکستان نے کولگام میں’’ ایک مکان کو اڑا کر6 کشمیری نوجوانوں کو جاںبحق کرنے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان بزدلانہ کاروائیوں سے واقف ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حریت قیادت بشمول سید علی گیلانی،میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک کو خانہ و تھانہ نظر بند رکھا گیا تاکہ وہ معصوم شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاج میں شرکت نہ کریں۔ترجمان نے دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی اور صوفی فہمیدہ کی مسلسل حراست پر بھی برہمی کا اظہار کیا جبکہ اس بات کا الزام بھی عائد کیا کہ کشمیریوں کو مسلسل نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔بریفنگ کے دوراننفیس زکریا نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان نے بارہا بھارت کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، عالمی برادری صورتحال کا نوٹس لے اور بھارتی مداخلت کے حوالے سے اقوام متحدہ کا مبصر مشن اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فو جی جوان مارے گئے۔کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، عالمی برادری ان مظالم کا سختی سے نوٹس لے اور بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By