GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
مسلح افراد کا بینک پر دھاوا
۔ 3 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی

پلوامہ//جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں جمعرات کی صبح چار نامعلوم مسلح افراد نے جموں وکشمیر بینک کی ایک شاخ سے تین لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لوٹ لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جے کے بینک شاخ ترکہ وانگن (شوپیان) میں جمعرات کی صبح معمول کا کام کاج شروع ہونے کے ساتھ مسلح افراد کا ایک گروپ باہر سڑک پر نمودار ہوا اور ہوائی فائرنگ کرنے کے بعد بینک میں داخل ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد جن کی تعداد چار تھی، بینک سے تین لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مسلح لٹیروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد یہ جموں وکشمیر میں ریاست کے اپنے بینک (جموں وکشمیر بینک) کے کسی برانچ یا اے ٹی ایم مشین میں ڈکیتی کا چھٹا واقعہ ہے۔ 21 نومبر کو ملہ پورہ چرار شریف برانچ سے 12 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ۔ 23 نومبر کو کشتواڑ کے سرتھال علاقہ میں شاخ سے 34 لاکھ اور 90 ہزار روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔ 8 دسمبر کو آری ہال پلوامہ سے دس لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ۔ 15 دسمبر کو رتنی پورہ پلوامہ میں گیارہ لاکھ،19 جنوری کو اننت ناگ کے مومن آباد اے ٹی ایم مشین میں 14 لاکھ 56 ہزار روپے لوٹ لئے گئے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By