GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
۔2005 د ہلی سلسلہ وار بم دھماکے
دو کشمیری بری،طارق ڈارکو دس سال کی سزا

نئی دہلی// 2005میں ملک کی راجدھانی دہلی کو دہلادینے والے سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے کل اپنے فیصلے میں ان دھماکوں کے لئے طارق احمد ڈار کو دس سال قید کی سزا سنائی جب کہ دیگر دو ملزمین محمد حسین فاضلی اور محمد رفیق شاہ کو شواہد کے فقدان میں بری کردیا۔ دیوالی سے ایک روز قبل 29اکتوبر 2005 کو تین مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے تھے جن میں مجموعی طورپر 62 افراد ہلاک اور 210 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔پہلا دھماکہ 17بجکر 25منٹ پر پہاڑ گنج میں ، دوسرا دھماکہ 1800بجے گوبندپوری علاقے میں ایک بس کے نزدیک اور تیسرا دھماکہ اس کے پانچ منٹ بعد سروجنی نگر مارکیٹ میں ہوا تھا۔ ان دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ طارق احمد ڈار بتایا گیا تھا۔ اسے ڈھاکہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور بنگلہ دیش نے 2007میں اسے ہندوستان کے حوالے کردیا تھا۔ دہل پولیس نے لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں نیز ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے ، مجرمانہ سازش تیار کرنے ، قتل کی کوشش اور ہتھیار جمع کرنے کے الزامات عائد کئے تھے ۔ عدالت نے 2008میں ڈار اور دیگر دونوں ملزمین کے خلاف فردجرم طے کئے تھے ۔اس چارج شیٹ میں اس کے کال ڈیٹیلس کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔ جس سے مبینہ طور پر یہ بات سامنے آئی کہ وہ لشکر طیبہ کے اپنے ہینڈلرس کے رابطے میں تھا ۔ پولیس نے گوکہ پہلے تین الگ الگ ایف آئی آر درج کی تھی تاہم عدالت نے بعد میں تینوں دھماکوں کے معاملے کو ایک ساتھ ملا دیا ۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران 250سے زائد گواہیاں پیش ہوئیں۔ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ نے استغاثہ اور دفاع کے دلائل سننے کے بعدکل اپنے فیصلے میں طارق احمد ڈار کو دس سال قید کی سزا سنائی جب کہ محمد رفیق شاہ اور مخدوم حسین فاضلی کو بر ی کردیا۔دریں اثنا یہاں ایک حلقے نے عدالت کے اس فیصلے کو دہلی پولیس کے لئے زبردست دھچکا قرار دیا ہے ۔ پولیس کسی بھی ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ملک سے بغاوت جیسے الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ اور ڈار کو بھی صرف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملو ث ہونے کا قصور وار مانا گیا ہے ۔ جس میں زیادہ سے زیادہ دس سال کی سزا کا التزام ہے ۔ اس لئے عدالت نے اسے فوراً رہا کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ معاملے کے دو دیگر ملزمین کو تمام الزامات سے بری کردیا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By