GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
نیشنل کانفرنس وفد گورنر سے ملاقی
پنچائتوں کے مشکوک حدبندی عمل، شہریوں کی ہلاکت اور راشن سپلائی کو آدھارسے جوڑنے سے آگاہ کیا

جموں//نیشنل کانفرنس کا ایک وفد پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی قیادت میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقی ہوا ۔ وفد نے گورنر کو آنے والے انتخابات سے قبل وارڈوں اور پنچائیتوں کی حد بندی کے مشکوک عمل ، حفاظتی عملے کی کارروائی کے دوران شہریوں کی ہلاکت ، راشن کی سپلائی کو آدھار نمبر کے ساتھ منسلک کرنے کی سرکاری پالیسی کے سبب صارفین کو پیش آ رہی دقت ( کیونکہ زیادہ تر صارفین کو ابھی تک آدھار رجسٹریشن کارڈ موصول نہیں ہوئے ہیں ) جیسے معاملات کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ۔ وفد کی تشویش ریاستی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا یقین دلاتے ہوئے گورنر نے نیشنل کانفرنس قائدین کو انفرادی و اجتماعی طور ایسے اقدامات کرنے کیلئے کہا جن سے نوجوانوں کی برگشتہ گی دور ہو سکے ۔ انہوں نے این سی قائدین سے ریاست میں امن و امان کے قیام کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھنے کی اپیل کی ۔ وفد میں سابق وزرائو قانون ساز اور دیویندر سنگھ رانا اور ناصر اسلم وانی جو کہ جموں و کشمیر کے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ہیں، بھی شامل تھے ۔ ادھر مسلم راشٹریہ منچ کا ایک وفد منچ کے ریاستی صدر نذیر احمد میر ی قیادت میں راج بھون میں گورنر سے ملاقی ہوا ۔ وفد نے گورنر کو عوام کو راشن کی قلت ، بجلی اور پانی کی نامعقول ترسیل ، سرینگر میں سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ وفد نے سرینگر میں بڈشاہ پُل سے صفا کدل پُل تک سڑک کو توسیع دینے ، سکھ اور مسلمان مائیگرنٹوں کو کشمیری پنڈت مائیگرنٹوں کی طرز پر معقول سہولیات فراہم کرنے کی مانگ کی ۔ اس کے علاوہ حفاظتی عملے کی کاروائیوں کے دوران شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے پر بھی زور دیا ۔ گورنر نے وفد کو بغور سُن کر انہیں ریاست میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کیلئے کہا ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By