GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
چیف الیکٹورل آفیسر نے پنچایتی انتخابات 2017 کی تیاریوں کا جائزہ لیا


جموں//ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر شانت منو نے جموں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں پنچایتی انتخابات 2017 ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری دیہی ترقیاتی کفایت رضوی، ڈپٹی سی ای او کشن لعل ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی جموں رویندر کمار بھٹ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنروں نے ویڈی کانفرنسنگ کے ذریعے متعلقہ اضلاع میں مذکورہ انتخابات کے لئے تیاریوں کی تفصیل پیش کرنے کے علاوہ انتخابی عمل سے جڑے کئی معاملات بھی اُبھارے۔میٹنگ میں انتخابات کے احسن انعقاد کے لئے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔سی ای او نے متعلقین کو جلد سے جلد الیکٹورل فہرست تیار کرنے اور ڈیٹا کی پروسسنگ کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے انتظامات میں تیزی لانے کے بھی احکامات دئیے ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پنچایت افسروں کو تمام پولنگ سٹیشنوں کی فزیکل جانچ کرنے ، اعتراضات کی نگرانی کرنے اور انہیں وقت پر حل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام متعلقین کے مابین بہتر تال میل پر زور دیا تاکہ عوام کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By