GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
ہاوسنگ فار آل، چیف سیکریٹری کی صدارت میں میٹنگ
۔ 24 قصبوں اور شہروں کیلئے ڈی پی آر منظور

جموں//چیف سیکرٹری بی آر شرما کی صدارت میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ہاوسنگ فار آل اربن مشن کی سٹیٹ لیول سنکشنگ کم مونیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں کمیشن سیکرٹری فائنانس نوین کے چودھری ، کمشنرسیکرٹری مکانا ت و شہری ترقیات ہردیشن کمار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔مذکورہ مشن کو شہری ترقیات اور اربن پوور ٹی ایلیویشن کی مرکزی وزارت کی طرف سے شروع کیا گیا ہے تاکہ 2022ء تک شہری غربا ٔ اور اقتصادی طور کمزور طبقوں کو مکانات کی ضروریات فراہم کی جاسکیں۔مشن کو ریاست میں عملانے کے لئے ریاستی ہاوسنگ بورڈ کو سٹیٹ نوڈل ایجنسی کے طور نامزد کیا گیا ہے۔مکانات و شہری ترقیاتی کے کمشنر سیکرٹری نے میٹنگ میں بتایا کہ ہاوسنگ فار آل کے لئے پلان آف ایکشن پہلے ہی مرکزی وزارت بھیجا گیا ہے جس کے جواب میں وزارت نے ریاستی سرکار کو پہلے مرحلے کے تحت تمام 25قصبوں اور شہروں کے لئے ڈی پی آر تیار کرنے کے لئے کہا ہے ۔ان میں جموں خطے کے آر ایس پورہ ، سانبہ ،کٹھوعہ ، بسوہلی،پونچھ،راجوری،ادھمپور ، رام بن، کشتواڑ ، بھدرواہ اور ڈوڈہ جبکہ کشمیر خطے کے سرینگر، گاندربل ،بڈگام ،اننت ناگ،بجبہاڑہ ،شوپیاں ، پلوامہ ،بارہمولہ ، سوپور ،ہندواڑہ اور کپواڑہ جبکہ لیہہ اور کرگل قصبے شامل ہیں۔کمیٹی نے میٹنگ میں 24شہروں اور قصبہ جات کے لئے 240.38 کروڑ روپے کے ڈی پی آر کو منظوری دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاستی سرکار نے مرکزی وزارت کو باقی ماندہ 55قصبہ جات کے لئے مکانات کی مانگ کی سروے کو منظور ی دینے کی گزار ش کی ہے۔سکیم کے تحت ای ڈبلیو ایس زمرے کے تحت اہل کنبوں کو مکان تعمیر کرنے یا موجودہ ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے 1.65لاکھ روپے فی کس فراہم کئے جائیں گے اور مستفیدین کو ارب لوکل باڈیز کو اراضی کا ثبوت ، مکان کے مالکانہ حقوق کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔کمیٹی نے متعلقہ محکمہ کو اخبار میں تمام منتخبہ مستفیدین کے نام مشتہر کرنیکی ہدایت دی۔بعد میں چیف سیکرٹری نے سوچھ بھارت مشن کی عمل آوری کے لئے سٹیٹ لیول ایپکس کمیٹی کی تیسری میٹنگ کی بھی صدارت کی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے تحت محکمہ نے 78قصبوں اور ریاست کے دوبڑے شہروں میں فضلہ کو سائنسی بنیاد پر ٹھکانے لگانے کے لئے 19کلسٹر قائم کئے گئے ہیں اور بانہال اور کشتواڑ کو چھوڑ کر باقی ماندہ کلسٹروں کے لئے اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ 16کلسٹروں کیلئے ڈی پی آر تیار کئے گئے ہیں۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By