GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  مختصرخبریں
پی ڈی پی کے ریاستی سیکریٹریوں کا اعلان


مفتی سجاد حسین، عبدالحمید کوشین، راجا اعجاز علی خان، ٹھاکر فلاحی سنگھ، امتیاز حسین شاہ گول، کبلا سنگھ ریاسی اور شہزاد خان راجوری شامل سرینگر//پارٹی کو تقویت دینے کی غرض اور لوگوں تک پہنچنے کیلئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کل پارٹی کیلئے ریاستی سکریٹریوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔پی ڈی پی کی طرف سے نئے اعلان کردہ سیکریٹریوں میں مفتی سجاد حسین، عبدالحمید کوشین، راجا اعجاز علی خان، ٹھاکر فلاحی سنگھ، امتیاز حسین شاہ گول، کبلا سنگھ ریاسی اور شہزاد خان راجوری شامل ہے۔پارٹی کے نائب صدر محمد سرتاج مدنی نے کہا ہے کہ پارٹی نے سماج اور ریاست کو بدلنے کا عہد کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایمانداری ، لگن اور محنت سے سماج اور ریاست کو تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اْمید ہے کہ پارٹی میں نئی لوگوں کو ذمہ داری دینے سے پارٹی ورکران کو خاصکر اور عوام کو عموماًفائدہ ہوگا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By