GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
سیاسی سرگرمیوں پر پابندی بلاجواز: تحریک حریت
گرفتاریوں کو طول دینا جمہوری اقدار کے منافی

سرینگر// تحریک حریت نے تنظیم کے ذمہ داروں مفتی اعجاز احمد امام جامع بارہمولہ، فاروق احمد شاہ اور محمد امین کولگام کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر بزور طاقت پابندی عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، لیکن حکومت نے تمام جمہوری اقدار کا گلا گھونٹ کر پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ ظلم وجبر، قتل وغارت گری اور سرکاری ظلم وستم کے خلاف کسی کو زبان کھولنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ فورسز نے پوری ریاست میں کربلا جیسا منظر پیدا کیا ہوا ہے اور نہتے انسانوں کو گولیوں سے بھونا جاتا ہے اور پھر اسکے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والے افراد کو جیلوں کی زینت بنایا جاتا ہے اور عوام میں خوف وہراس پیدا کرنے کے لیے گولیوں کی بارش کی جاتی ہے ، لیکن ظلم وجبر میں پسی ہوئی قوم نہتے اور بے بس ہونے کے باوجود اپنے سینے تان کر بھارتی فورسز کے گولیوں کا مقابلہ کرتی ہے۔ تحریک حریت نے بشیر احمد صوفی گاندربل کی جیل میں بگڑتی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عمر 70سال سے اوپر ہے اور شوگر، ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماروں میں مبتلا ہے اور گزشتہ 6ماہ سے جیل کی صعوبتیں برداشت کررہا ہے جبکہ تحریک حریت نے تنظیم کے لیڈر بشیر احمد قریشی کی کپواڑہ تھانے میں مسلسل نظربندی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس بشیر احمد قریشی کی گرفتاری کو جان بوجھ کر طول دے رہی ہے۔ بشیر احمد قریشی کو 26جنوری کو کپواڑہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر لگائے گئے تمام FIRsمیں عدالت نے ضمانت فراہم کی ہے، مگر اس کے باوجود اس کی رہائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے۔ تحریک حر نے غلام محی الدین پنڈت (لالہ)، عبداللہ بٹ، نذیر احمد تانترے اور عبدل سلام میر جن کو پی ایس کے تحت نظر رکھا گیا تھا اور ان کے پی ایس اے کالعدم ہونے کے بعد تھانے سے آج ان کو پھر JICبارہمولہ منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By