GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
۔24گھنٹوں میں موسم ابرآلود رہنے کی پیش گوئی


سرینگر//وادی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات ہوئی بارشوں اور سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برفباری کے چلتے لداخ سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے اوپر رہنے کے باعث کم سے کم شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات شمالی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 1.5انچ تازہ برف ریکارڑ کی گئی ہے جبکہ وہاں کالے بادل چھا جانے سے گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3عشاریہ 6ڈگری کے ساتھ وادی کی واحد جگہ ہے جہاں گذشتہ رات درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا ۔ محکمہ موسمیات کے صوبائی ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا’’اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے باعث وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں اور برف باری کے امکانات ہیں ۔جبکہ وادی پر18سے مغربی ہوائیوں کا دبائو رہے گاجس کے نتیجے میں اگلے 5دن تک بارشوں کے امکانات ہیں اس دوران محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گلمرگ کے علاوہ وادی کے کئی بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے جبکہ سرینگر سمیت دیگرمیدانی علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئیں ۔ سرینگر میں اس رات کا کم سے کم درجہ حرارت 3عشاریہ 5ڈگری ریکارڑ کیا گیا جبکہقاضی گنڈ میں اس رات کا کم سے کم درجہ حرارت 1عشاریہ6ڈگری ریکارڑ کیا گیا ۔جنوبی کشمیر کے شہر آفاق سیاحتی مقام میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 1عشاریہ8ڈگری جبکہ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑا میں 1اعشاریہ 1ڈگری ریکارڑ کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق کوکرناگ میں اس رات کا درجہ حرارت 1عشاریہ 5ڈگری ریکارڑ کیا گیا ۔ لداخ کے پہاڈی ضلع لہیہ میں اس رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5عشاریہ 6ڈگری سلشیس ریکارڑ کیا گیا جو گذشتہ رات کے شبانہ درجہ حرارت منفی 13عشاریہ3ڈگری سے تقریباّ7ڈگری اضافہ ہے ۔قصبہ کارگل منفی 7عشاریہ 5ڈگری شبانہ درجہ حرارت کے ساتھ ریاست کی سرد ترین جگہ رہی ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By