GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
اکھنور میں بکروالوں کی بستی پر شرپسندوں کا حملہ
مکینوں کی مارپیٹ، جھونپڑیاں مال و اسبات سمیت نذر آتش،شہری زخمی

جموں//اکھنورکے قریب شر پسندوں نے بکروالوں کی ایک بستی پر ہلہ بول کر مکینوں کی نہ صرف مار پیٹ کی بلکہ گھاس پھونس سی بنی جھونپڑیوں کو مع مال و اسباب جلا دیا،ایک شخص شدید زخمی ہے اور اسے ہسپتال میںبھرتی کروایا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر کے قریب 25کلو میٹر دور دریائے چناب کے کنارے واقع امبارن گائوں میں بکروالوں کی جھونپڑیوں کے قریب اوباش قسم کے نوجوان ہلڑ بازی کرتے رہتے تھے۔ جمعرات کی شام جب بکروالوں نے انہیں منع کیا تو وہ مشتعل ہو اٹھے اور انہوں نے بکروالوں کو زد و کوب کرنا شروع کر دیا ، اس دوران 50سالہ محمد لطیف عرف جیڈی بری طرح زخمی ہو گیا ۔ اس کے بعد شر پسندوں نے ان کے کلوں کو آگ لگا دی اور انہیں سامان بھی باہر نہیں نکالنے دیا۔گھریلو ساز و سامان کے علاوہ وہاں رکھی گئی نقدی، دستاویزات اور زیورات وغیرہ بھی جل کر خاکستر ہو گئے۔ ایس ایچ او اکھنور نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 28درج کی گئی ہے جس میں 5افراد کو نامزد کیا گیا ہے ، تاہم ملزمان فرار ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By