GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
گرفتار یاں ، مار پیٹ ا ور توڑ پھوڑ
پلوامہ میں احتجاجی ہڑتال

شوکت حمید // پلوامہ// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کچھ نوجوانوں کی گرفتاری ، املاک کی توڑ پھوڑ اور شیریوں کا زدوکوب کرنے کیخلاف جمعرات کو مکمل ہڑتال رہی جس کے دوران مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔بد ھ کو کو لگا م چلو کے پیش نظر پلوامہ قصبہ میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے ایک احتجاجی جلوس نکالنے کی کوشش کی۔اسکے بعد جھڑپوں کا سلسلہ پورے قصبے میں پھیل گیا ۔مقامی لوگوں نے فورسز پر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مورن چوک میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے شیشوں کو چکنا چور کیا گیا جس دوران فورسز کی درجنوں گا ڑیاں ڈانگر پورہ علاقہ میں گھس گئیں اور وہاں درجنوں مکانوں کی بے تحاشا توڑ پھوڑ کی اور مکینوں کا زدو کوب کیا گیا ۔ لوگوں نے فورسز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز جان بوجھ کر علاقہ میں گھس گئی اور وہاں مقامی لوگوں پر ٹوٹ پڑی جبکہ علاقے میں نہ کوئی پتھرائو کا واقعہ پیش آیاتھا اور نہ کوئی احتجاج چل رہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے کل ان پانچ طالب علموں کو گرفتار کرلیا جو ٹیوشن کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ جبکہ مظا ہرین نے کہا ’’ پولیس وسی آر پی ایف اہلکار آندھی بن کر داخل ہوئے اور وہ طوفان بپا کیا کہ ہر سو چیخ و پکار اور تباہی ہی تباہی دیکھنے کو مل رہی تھی ‘‘۔ان کا کہنا تھا ’’سی آر پی ایف نے بلا لحاظ جنس و عمر لوگوں کی پٹائی شروع کی،بچہ ،جوان ،بزرگ ،مرد ہو یا خاتون ،کوئی تمیز نہیں ،ان کا ڈھنڈا تھا اور لوگوں کا جسم ،جدھر من میں آتا تھا ،لاٹھیاں چلالیتے تھے ،اتنا کر کے ہی جی نہیں بھرا تو گھروں میں داخل ہوئے ،مرکزی دروازہ سے مکان کے اندرونی کمروں تک جوہاتھ میں لگا ،پھوڑ ڈالا ۔ جمعرات کو فورسز توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف قصبہ میں مکمل ہڑ تال رہی جس کے دوران دکان اور کاروبار ے ادار ے بند رہے جبکہ سڑ کوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحر کت متا ثر ہو کر رہ گئی۔ ہڑ تال کے بیچ مورن چوک میں لوگوںکی ایک بڑ ی تعداد جمع ہو ئی اوراسی اثنا ء میں مقامی مساجد کے لائوڈ اسپیکروں پر نعرے بازی کے بیچ لوگوں سے گھروں سے باہر آنے کی اپیل کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر امڈ آیا۔ اس دوران پولیس و فورسز نے جب مظا ہر ین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے بیک وقت کئی اطراف سے فورسز پر زبردست پتھرائوشروع کیا۔جب پتھرائومیں شدت پیدا ہوئی مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے پہلے لاٹھی چارج کیا گیاجس کے نتیجے میں علاقے میں اتھل پتھل مچ گئی اور لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے دیکھا گیا۔ پتھرائو احتجاج اور افراتفری کے بیچ پورا قصبہ سنسا ن پڑ گیا ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By