GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
حکیم یاسین کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
خانصاحب میں ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام شروع کرنے کی مانگ

سرینگر//پی ڈی ایف سربراہ اور ایم ایل اے خانصاحب حکیم محمد یاسین نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے حلقہ خانصاحب کی اقتصادی ترقی کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ۔انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کو ایک یاداشت بھی پیش کی۔ حکیم یاسین نے وزیر اعلیٰ سے مانگ کی کہ خانصاحب میں ایک جدید گرلز ہوسٹل کی تعمیر کے علاوہ جوالا پورہ، تالاپوہ، رنگ زبل اور کھاریاں کے مقامات پر نئے طرز کے پرائمری ہیلتھ سنٹرز ترجیحی بنیادوں پر کھولے جائیں تاکہ ان علاقوں کے لوگوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ خانصاحب کے علاقے سوکھ ناگ اور شالی گنگا کے مقامات پر چھوٹے پن بجلی پروجیکٹوں پر رواں سال کے دوران ہی کام شروع کیا جائے جن کے لئے ٹینڈر پہلے ہی اجراء کئے گئے ہیں ۔حکیم یاسین نے کہا کہ ان پاور پروجیکٹوں کی تعمیر سے حلقہ خانصاحب میں بالخصوص اور ضلع بڈگام میں بالعموم بجلی کی قلت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے 50میگاواٹ گرڈ سٹیشن قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوںنے وزیر اعلیٰ سے کرالہ پتھری میں ایک جدید مِنی سٹیڈیم تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سٹیڈیم کیلئے پہلے ہی 70کنال اراضی کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ حکیم یاسین نے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دودھ پتھری، توسہ میدان،گلمرگ اور یوسمرگ ٹورازم سرکٹ کی تعمیر پر رواں سال کام شروع کیا جائے تاکہ اس اہم ٹورازم سرکٹ کی بدولت نہ صرف ضلع بڈگام خاصکر خانصاحب علاقے میں نوجوانوں کیلئے بلکہ پوری ریاست میں سیاحتی شعبے میں روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے ۔ انہوں نے زیارت شریف خانصاحب اور زیارتِ شریف شیخ نورالدین نورانیؒ کو مذہبی ٹورازم کے طور پر ترقی دینے کی وکالت کی اور حلقہ انتخاب خانصاحب کے رئیار بیروہ، رنگزال کھاریاں، کچھواری، گوگجی تھاجی پسماندہ علاقوں کوٹرائبل کلسٹروں کے طور پر ترقی دی جائے جس سکیم کیلئے وزیرِ اعظم نے پہلے ہی ریاست کو 100کروڑ روپے کا خصوصی پیکیج منظور کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حکیم محمدیاسین کو یقین دلایا کہ خانصاحب علاقے کی جامع ترقی کیلئے اُنکی طرف سے مذکورہ ترقیاتی پروجیکٹوں پر ترجیحاتی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By