GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
نعیم اختر کی اِسرو کو مبارک باد
ریاستی طلباء کو سائنسی مزاج اپنانے کی تلقین

جموں//وزیر تعلیم نعیم اختر نے ایک ساتھ104 سیٹالائٹ خلاء میں بھیجنے کے لئے بھارتی خلائی تحقیق تنظیم اسرو کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے خاص طور سے اسرو کے چیئرمین اے ایس کرن کمار اور ڈائریکٹر اسرو سیٹلائٹ سینٹر میلسامی انا دُرائے کو اس کارنامہ پر مبارک باد دی ہے۔ وزیر نے کہا کہ ایسے سائنسی کارناموں سے طُلباء کو ترغیب ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرو پہلے ہی ریاستی سرکار کو EDUSATs تمام کالجوں میں قابل کار بنانے میں معاونت کر رہا ہے۔وزیر نے کہا کہ طُلباء میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کے لئے ریاستی سرکار نے ایس پی کالج سرینگر اور جی جی ایم سائنس کالج جموں کو سائنسی تعلیم میں بہتری کے لئے کلسٹر یونیورسٹیوں کے affiliate کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طُلباء کو سائنس مضامین نہ صرف نوکریاں حاصل کرنے کے لئے پڑھانا چاہتے ہیں بلکہ سائنسی دُنیا میں ان میں تحقیق کے رجحان کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔وزیر نے ریاست میں سائنس شعبیٔ میں بہترین ہُنر موجود ہے اور طُلباء کو دستیاب وسائل سے فائدہ اُٹھانا چاہئے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By