GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  شھرنامہ
پائین شہر میں لال بتی گل
سگنل سسٹم بے کار،ٹریفک کی چال ٹیڑھی

سرینگر// ٹرانسپورٹ نظام کو درست کرنے اور ٹریفک جام پر قابو پانے کیلئے پائین شہر میں لگائی گئی بیشتر ٹریفک لائٹس کئی ماہ سے بیکار پڑی ہیں جس کی وجہ سے پائین شہر میں نہ صرف ٹریفک نظام کا حلیہ ہی بگڑ جاتا ہے بلکہ اہم اور مصروف ترین مقامات پر حادثوں کا بھی احتمال ہے ۔ ٹریفک جام پر قابو پانے اور عوام کو راحت دلانے کی خاطرحکومت نے شہر ایک تاریخی قدم اٹھایااور کئی مقامات پر ٹریفک سگنل لائٹس نصب کی گئیں۔سول لائنز اور پائین شہر کے جن چوراہوں اور ٹریفک کے تعلق سے حساس مقامات پر ٹریفک سگنل لائٹس نصب کی گئیں وہاں ٹریفک کی صورتحال میں مثبت بدلاو ابھی دیکھنے کو ملا تاہم کئی مقامات پر یہ لائٹس چند دنوں بعد ہی بیکار ہوئیں اور ایک مرتبہ پھر ان مقامات پر ماضی کی صورتحال پیدا ہوئی ۔گوجوارہ چوک میں گذشتہ برس نصب کی گئی ٹریفک سنگل چند ہفتوں بعد ہی خراب ہوگئی اور تب سے اس کی مرمت نہیں کی گئی ۔مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹریفک سنگل گذشتہ کئی ماہ سے بیکار پڑی ہے اور اس اہم چوراہے پر سنگل نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بھی من مانی کرکے نکل جاتے ہیں جس کی وجہ سے حادثوں کا احتمال رہتا ہے ۔محمد اعظم نامی مقامی شہری نے بتایا کہ چونکہ گوجوارہ چوک میں ٹریفک کا کافی دبائو رہتا ہے اور سگنل نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور نجی گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ علاقہ سے وادی کے بڑے ہسپتال سکمز اور دیگر اہم مقامات کی طرف ٹریفک رواں دواں ہوتا ہے اور ایسے میں گوجوارہ چوک میں نہ ہی ٹریفک سنگل ٹھیک کی جاتی ہے اور نہ ہی یہاں ٹریفک کو درست سمت دینے کیلئے کوئی اہلکار نظر آتا ہے ۔کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم سید طارق نے بتایا کہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے ٹریفک سگنل لائٹس نصب کی گئیں ا ورجس جگہ ٹریفک پولیس کے چار اہلکار تعینات ہوا کرتے تھے ، وہاں اب ایک اہلکاربھی نظر نہیں آتااور جہاں لائٹس خراب ہوجاتی ہیں ان کی مرمت میں ہفتوں لگائے جاتے ہیں ۔مقامی آبادی اور ٹریڈرس نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پائین شہر میں ٹریفک کی بگڑی ہوئی صورتحال میں بہتری لانے کی خاطراقدامات کئے جائیں اور بیکار پڑی لال بتیوں کی فوری مرمت کرائیں ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By