GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
خوشی کی تلاش پائیدار ترقی سے مربوط :پرنب مکھرجی
سنٹر یونیورسٹی کشمیر کے طلباءو اساتذہ سے صدر ہند کا ویڈیوکانفرنسگ خطاب

سرینگر//بھارت کے صدر اورسینٹرل یونیورسٹیوں کے مہمان پرنب مکھرجی نے منگلوار کو کہا کہ خوشی کی تلاش پیائیدار ترقی سے جڑی ہے جو انسانی ترقی ، سماج میں قبولیت اور معزون ماحول سے بنتی ہے۔ویڈیو کانفرنسگ کے ذرےعے سینٹرل یونیورسٹی کشمیر اور اعلیٰ تعلیم کے دیگر اداروں میں زیر تعلیم طلبہ ، آفیسران اور ماہر تعلیم سے ” انسانی اور خوشحال سماج کی تعمیر“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا خوشی دونوں اقتصادی اور غیر اقتصادی پیرامیٹرز کا نتیجہ ہوتا ہے۔ صدر پرنب مکھر جی نے کہا کہ ہماری توجہ غربت مٹانے،ماحولیاتی پائیداری،سماجی شمولیت اور پائیدار ترقی کیلئے اچھی سرکار فراہم کرنا ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کو ختم کرنے سیے خوشی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ذمینی ذخائر کو بچانے سے آنے والے اقتصادی نقصان سے آنے والی نسل کو بچاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی قبولیت سے ہر ایک کو اقتصادی ترقی کا فائدہ پہچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی، شفاف اور جوابدہ سرکار لوگوں کو اپنی زندگی سنبھالنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔صدر پرنب مکھرجی نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھیل کود میں حصہ لےکر مضبوط جسم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ وہ کیا غذا کھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ افراد کے چہروں پر مسکراہٹ لانا انتہائی منفرد جربہ ہوگا۔ منفی احساسات کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد،سڑکوں پر غصہ ،بد سلوکی اور خود کشی سماج میں بڑھی ناخوشی کا ثبوت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایسے واقعات کا مقابلہ بہادرانہ طرےقے سے کرتے ہوئے منفی احساسات کو ختم کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر نوجوانوں کو دوسروں کی بھی مدد طلب کرنی چاہئے۔ صدر نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ کتابوں کو اپنا بہترین دوست بناکر کتابوں سے محبت کرےں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ آرٹ اور کلچر کی طرف توجہ بڑھائے اور اپنے اندر لمبی زندگی جینے کا جزبہ پیدا کریں۔ صدر پرنب مکھرجینے کہا ”خوشی زندگی کا مزہ لینے کیلئے ضروری ہے۔“ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے خوشی اور انسانی بہبود کے کچھ صفات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں خوشحالی کا پتہ لگانے کیلئے مختلف بنیادی چیزیں ہے جن میں فی کس آمدنی،زندگی کے متوقع صحت مند سال ,سماجی امداد، بھروسہ، زندگی کے فیصلہ لینے کا حق شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی کیلئے زیادہ آمدنی کا ہولازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی مضبوطی اور مبضوب جسم بھی لازمی ہے جبکہ سماج میں اایک دوسرے پر بھروسہ بھی کلیدی رول ادا کرتا ہے۔ اس موقعہ پر سینٹرل یونیورسٹی کے پروفیسر محراج الدین میر ، ڈائریکٹر ریسرچ اند ڈیولپمنٹ پروفیسر محمد اسلم، فائنانس آفیسر بشیر احمد حاجی، ڈائریکٹر ڈی ایس ڈبلیو، ڈاکٹر فیاض احمد نکا، مختلف سکولوں کے ڈین اور دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By