GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم


جموں//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے قانون سازیہ کے دونوں ایوانوںمیں پیش کئے گئے 2017-18 بجٹ کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختلف سماجی اقدامات بشمول باغبانی،زراعت، ٹرانسپورٹ اور متعلقہ شعبوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں جن کا مقصد ریاست میں کئی پیچیدہ سماجی مسائل کا حل نکالنا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی سرکار کی معاونت والی سکیموں کے تحت روزگار پانے والے افراد کی تنخواہوں میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے اس بجٹ کے ذریعے اُن کی تنخواہوں کو ان سکیموں کی فنڈنگ سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح ایسے ملازمین کی تنخواہوں کو بروقت ادا کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ رقومات کو وقت سے پہلے واگذارکرانے سے ریاست میں ترقیاتی کاموں کو بروقت شروع کیا جائے سکے گا جو کہ اکثر رقومات کی واگذاری میں تاخیر سے تعطل کا شکا ر ہوجاتے ہیں۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By