GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
تحقیقات کیلئے پولیس کو ہدایت جاری


جموں//حالیہ شہری ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے پولیس کوتحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے کر معیاد بند تحقیقات کرانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ممبراسمبلی محمد شفیع کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں بدھ کے روز حکومت نے بتایاکہ ایوان بالا میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے 09-01-2017کو دیئے گئے بیان کے بعد اس حوالے سے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔جواب میں بتایاگیاہے کہ آرڈر زیر نمبر 93آف 2017بتاریخ 09-01-2017کو متعلقہ ڈی آئی جیز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ عام شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کے واقعات میں ملوثین کے خلاف معیاد بند مدت میں انکوائری کرنے کیلئے ضلع سطح پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرس کی قیادت میں خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جائیں ۔جواب میں مزید بتایاگیاہے کہ پولیس اسٹیشن پامپور میں درج کئے گئے ایف آئی آر زیر نمبر 156/2016کی معیاد بند تحقیقات کیلئے رینج ڈی آئی جی کو آرڈر زیر نمبر 92آف 2017بتاریخ 09-01-2017کو ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔اسی طرح سے پولیس تھانہ کرن نگر میں درج ایف آئی آر 57/2016کی معیاد بند تحقیقات کیلئے حکومت کی طرف سے ڈی آئی جی رینج کو اسی روز آرڈر زیر نمبر 94آف 2017کو ایس پی سائوتھ کی قیادت میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By