GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
ایجی ٹیشن میں 76عام شہری اور2پولیس اہلکار ہلاک
فورسز سے کسی گھر، گاڑی یا ملکیت کو نقصان نہیں پہنچا:حکومت کا دعویٰ

جموں//حکومت نے بتایاکہ حالیہ ایجی ٹیشن کے دوران کشمیر میں 76عام شہری اور 2پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ اس دوران زخمی ہونے والے افراد کی تفصیل محکمہ صحت کے تعاون سے مرتب کی جارہی ہے ۔حکومت نے دعویٰ کیاہے کہ اس عرصہ کے دوران سیکورٹی فورسز کی طرف سے کسی بھی گھر ، گاڑی یا دیگر ملکیت کو نقصان نہیں پہنچا۔ ممبراسمبلی کنگن میاں الطاف احمد کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بتایاکہ کشمیر وادی میں حالیہ امن و قانون کی صورتحال کے دوران 76عام شہری اور 2پولیس اہلکار مارے گئے ۔انہوںنے بتایاکہ اس عرصہ میں زخمی ہونے والوں کی تفصیل محکمہ صحت کے تعاون س مرتب کی جارہی ہے۔جواب کے دوسرے حصے میں بتایاگیاہے کہ اس دوران سیکورٹی فورسز کی طرف سے کشمیر میں کسی بھی گھر ، گاڑی یا دیگر ملکیت کو نقصان نہیں پہنچا ۔جواب کے مطابق اس عرصہ میں ضلع گاندر بل میں481افراد کے خلاف 65ایف آئی آر درج ہوئے جنہوںنے امن و قانون کی صورتحال خراب کی ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By