GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
ریاست میں 322غیر ملکی رہائش پذیر
برما اور تبت سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 13433

سید دلاور حسین // جموں//حکومت نے اس بات کا انکشاف کیاہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں 322غیر ملکی شہری رہائش پذیر ہیں ۔یہ تعداد برما اور تبت سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے علیحدہ ہے ۔حکومت کے مطابق برما اور تبت سے تعلق رکھنے والے 13ہزار 433شہری ریاست میں رہ رہے ہیں ۔سرکار نے مزید بتایاکہ 4088جنگجو/لاپتہ شہری ہنو ز پاکستان یا اس کے زیر انتظام کشمیر میںہیں جبکہ اپنے اہل خانہ کے 864افراد سمیت 377سابق جنگجو2010سے اب تک غیر تسلیم شدہ راستوں بنگلہ دیش اور نیپال سے واپس آگئے ہیں ۔بی جے پی کے ممبراسمبلی راجیش گپتا کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں وزیراعلیٰ جو وزارت داخلہ کی انچارج بھی ہیں،نے بتایاکہ جموں و کشمیر میں 322غیر ملکی /پاکستانی شہری رہ رہے ہیں جن کی تعداد سرینگر اور جموں اضلاع میں زیادہ ہے۔تفصیلات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ سرینگر میں 107،بڈگام میں7،گاندر بل میں8،بارہمولہ میں28،کپوارہ میں8،بانڈی پورہ میں9،اننت ناگ میں3،پلوامہ میں7،شوپیاں میں4،جموں میں59،سانبہ میں1،کٹھوعہ میں4،اودھمپور میں2،رام بن میں29،کشتواڑ میں2،پونچھ میں16،راجوری میں24،ریاسی میں1اور ڈوڈہ میں بھی 1ہی شہری رہ رہاہے ۔اسی سوال کے آخری حصے میں وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ 4088لاپتہ /جنگجوہنوز پاکستان/پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں رہ رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے سوال کے ایک اور حصے کے جواب میں بتایاکہ 2010میں بنائی گئی بازآبادکاری پالیسی کافائدہ اٹھاکر اب تک غیر تسلیم شدہ نیپال اور بنگلہ دیش کے راستوںسے 377سابق جنگجو واپس آگئے ہیں جن کے ہمراہ ان کے 864اہل خانہ (بیویاں اور بچے)بھی تھے ۔وزیر اعلیٰ کے مطابق کوئی بھی سابق جنگجو تسلیم شدہ راستوںسے واپس نہیں آیا اور رکاوٹوں کی وجہ سے سبھی سابق جنگجو غیر تسلیم شدہ راستوںسے واپس آئے ۔ جواب میں بتایاگیاہے کہ بازآبادکاری پالیسی 2010میں واگہ ۔اٹاری ،سلامہ آباد /چکاں داباغ راہداری اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئی دہلی کے راستوں کو تسلیم کیاگیاتھا۔تاہم قابل ذکر ہے کہ ایک بھی سابق جنگجو ان تسلیم شدہ راستوںسے نہیں آیا۔وزیر اعلیٰ نے ریاست میں آباد برمی اور تبت کے لوگوں تفصیل دیتے ہوئے بتایاکہ کل 13ہزار 433برمی اور تبتی لوگ یہاں رہ رہے ہیں۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By