GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
سنتھن ،کرناہ اور گریز میں ٹنلوں کی تعمیر اہم
مغل روڈ کو متبادل قومی شاہراہ بنانا بہت ضروری :ویری

جموں//ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران ممبران نے مغل شاہراہ ، کپواڑہ کرناہ روڈ ، سنتھن کشتواڑ روڈ اور گریز روڈپر ٹنل تعمیر کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔ ممبراسمبلی کرناہ راجہ منظور احمد نے اپنے سوال پر بولتے ہوئے کہاکہ کرناہ میں سادھناکے مقام پر ٹنل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ انتہائی مشکلات بھری زندگی گزار رہے ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ کرناہ کے لوگ لاشیں اٹھااٹھاکر مرگئے ہیں ،گزشتہ روز بھی ایک لاش کوکرناہ پہنچانے کیلئے وزیر اعلیٰ کو مداخلت کرناپڑی ۔راجہ منظور نے کہاکہ حکومت اس مقام پر ٹنل تعمیر کرے ۔اس موقعہ پر انجینئر رشید نے بھی راجہ منظور کی حمایت میں بولتے ہوئے کہاکہ کرناہ اورگریز کے لوگوں کوسال بھر سڑک روابط سے جوڑے رکھنے کیلئے ٹنل تعمیر کئے جائیں ۔انہوںنے کہا’’اگر آپ ٹنل نہیں بناسکتے تو کرناہ اور گریز کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو دیجئے ‘‘۔انہوںنے کہاکہ اُس پار سڑکیں اور دیگر سہولیات دیکھیں ۔اس دوران ضمنی سوال پر بولتے ہوئے ممبراسمبلی حویلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے کہاکہ 60سال سے پونچھ ضلع کے ساتھ ہر سطح پر ناانصافی ہوئی جو مغل شاہراہ پر ٹنل تعمیر کرکے کم کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ مغل شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر راجوری پونچھ کیلئے انتہائی ضروری ہے ،متعلقہ وزیر ایوان میں اس بات کا یقین دیں کہ اس ٹنل پر اسی سال کام شروع کیاجائے گا۔ممبراسمبلی شوپیاں محمد یوسف بٹ نے کہاکہ حکومت اس سوال کا جواب دے کہ مغل روڈ پر ٹنل کے حوالے سے کیا پیشرفت ہوئی ہے کیونکہ ٹنل کی تعمیر کا اعلان ایجنڈا آف الائنس میں بھی کیاگیاہے ۔ اس موقعہ پر ممبراسمبلی راجوری چوہدری قمر نے بھی مغل روڈ پر ٹنل کی تعمیر پر زور دیا۔اس دوران عبدالعزیز راتھر نے کشتواڑ سنتھن روڈ پر سنگھپور وائیلو ٹنل کی تعمیر کا مسئلہ اٹھایا۔اپنے جواب میں وزیر برائے تعمیر ا ت عامہ عبدالرحمن ویری نے کہاکہ وہ راجہ منظور کے جذبات کو سمجھ سکتے ہیں اور سادھنا کے مقام پر ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے سروے کرکے بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے ایک پرپوزل بھیجاہے جو اس وقت مرکزی وزرات برائے داخلہ امور کے پاس ہے ۔انہوںنے کہاکہ جونہی یہ پرپوزل منظور ہوتاہے تو اس پر ٹنل کاکام شروع کیاجائے گا۔مغل روڈ پر ٹنل کی تعمیر پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مغل شاہراہ کو جموں اور کشمیر کے درمیان ایک متبادل قومی شاہراہ بنانا بہت ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے اس سلسلے میں مرکز سے بات کی ہے اور ریاستی گورنر نے بھی یہ معاملہ مرکزی حکومت سے اٹھاتے ہوئے زور دیاہے کہ ٹنل کی تعمیر کوترجیح دی جائے ۔ویری نے کہا’’سرکار اس بارے میں کافی ذمہ داری سے کام کررہی ہے ‘‘۔سنگھپور ہ وائیلو ٹنل کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ کشتواڑ سنتھن روڈ چھ ماہ بند رہتی ہے جس پر ٹنل کیلئے غور کیاجاسکتاہے ۔ گریز سڑک پر ٹنل پر انہوںنے کہاکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By