GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
کرناہ سڑک پر یکطرفہ ٹریفک بحال
مژھل ،جمہ گنڈ ،کیرن اور بڈنمل شاہرائیں ہنوز بند

کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ میں بھاری برف باری کے بعدچو کی بل کرناہ سڑک 8روز کے بعد گا ڑیوں کی آ مد ورفت کے لئے یک طرفہ طوربحال کر دی گئی جبکہ مژھل ،کیرن اور بڈنمل سڑکیں ہنوز بند پڑی ہیں ۔حالیہ بھاری برف باری کے نتیجے میں کپوارہ ضلع کے سرحدی علاقوں جن میں مژھل ،کیرن ،کرناہ اور بڈنمل شامل ہیں، کی سڑکیں بند ہو گئیں جس کے نتیجے میں یہ علاقے وادی سے کٹ کر رہ گئے جبکہ درجنو ں مسافر کپوارہ اور سرینگر کے مقا مات پر درماندہ ہو کر رہ گئے ۔ضلع انتظامیہ نے فوری طور بیکن محکمہ کو ان علاقو ں کو جانے والی شاہرائو ں سے برف ہٹانے کے ہدایت جاری کی جس کے بعد بیکن نے مزکورہ سڑکو ں پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا ۔گزشتہ3روز سے محکمہ بیکن نے چوکی بل کرناہ سڑک سے برف ہٹانے کی زبردست کوشش کی لیکن اس سڑک پر برف جم جانے کی وجہ سے وہ کا میاب نہیں ہو سکے ۔منگل کو بیکن محکمہ نے سڑک سے برف صاف کرنے کی کام میں اس وقت تیزی لائی جب کرناہ سے تعلق رکھنے والے سابق نائب تحصیل دار کی نعش کو لوگو ں نے 40کلو میٹر پیدل طے کر کے کرناہ پہنچائی ۔منگل کی سہ پہر کو بیکن نے سڑک سے برف ہٹانے کاکام مکمل کیا جس کے بعد کرناہ نصف درجن سے زائد گا ڑیاں کپوارہ کی طرف نکل پڑیں تاہم سادھنا ٹاپ پار کرتے ہی وہ برف میں پھنس گئیں جس کے بعد کرالہ پورہ پولیس اور فوج وہاں پہنچ گئے اور برف میں پھنسیں 8گا ڑیو ں کو وہا ں سے دوران شب نکال دیا اور وہ راتو ں رات صحیح سلامت کپوارہ پہنچ گئیں ۔ضلع انتظامیہ نے فی الحال چوکی بل کرناہ سڑک کو ایک طرف بحال کر دیا۔اس دوران کیرن ،مژھل کی سڑکو ں سے بھی برف ہٹانے کاکام جاری ہے ۔بڈنمل سڑک سے اگرچہ ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی لیکن مقامی لوگو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چوکی بل سے بڈنمل سڑک کے میدانی حصہ سے برف صاف کیا جائے تاکہ یہا ں کے لوگو ں کو آسانی ہو سکے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By