GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
اُس پار چمک دھمک اور اِدھر اندھیرا:رانا
کرناہ اور کیرن پاکستان کو دے دو:رشید

جموں//سرحدی علاقوں میں بجلی اور دیگر سہولیات نہ ہونے پر نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے کہاکہ شرمندگی کی بات ہے کہ اُس پار(پاکستانی زیر انتظام کشمیر)کا علاقہ روشنی سے چمک رہاہوتاہے اور اِس طرف(جموں و کشمیر)میں اندھیرا ہوتاہے ۔وہی انجینئر رشید نے کہاکہ اگر کرناہ اور کیرن کے لوگوں کیلئے ٹنل کی تعمیر نہیں کی جاسکتی تو ان دونوں علاقوں کو پاکستان کو دے دیناچاہئے ۔وقفہ صفر کے دوران بولتے ہوئے جاوید رانا نے کہاکہ بجلی کی432کے وی لائن جو کشمیر لیجائی جارہی ہے ، کیلئے راجوری پونچھ کا علاقہ استعمال کیاجارہاہے ۔ان کاکہناتھاکہ افسوسناک بات ہے کہ کشمیر کو روشن کرنے کیلئے راجوری پونچھ کا علاقہ استعمال ہوگالیکن اس خطے کو اندھیرے میں ہی رکھاجائے گا۔ ان کاکہناتھا’’شرمندگی یہ ہے کہ ہمارا پڑوس چمکتارہتاہے اور ہمارا علاقہ اندھیرے میں ڈوباہوتاہے ‘‘۔انہوںنے 432کے وی لائن کا کنکشن راجوری پونچھ کو بھی دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ خطے میں بجلی کے بحران پر قابو پایاجائے ۔قبل ازیں ممبراسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے ممبراسمبلی کرناہ راجہ منظور احمد کے سوال پر بولتے ہوئے وقفہ سوالات کے دوران کہاکہ کرناہ اور کیرن کے لوگوں کیلئے ٹنل کی تعمیر بہت ضروری ہے ۔ انہوںنے حکومت سے مخاطب ہوکر کہاکہ اگر ان علاقوں کے لوگوں کیلئے ٹنل نہیں بنائے جاسکتے تو کرناہ اور کیرن کو پاکستان کے حوالے کردو ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By