GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
ہسپتالوں میں رنگین بیٹ شیٹ اور کمبلوں کا استعمال
منصوبہ پر یکم فروری سے عملدرآمد ہوگا:ناظم صحت کشمیر

سرینگر//سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کوصاف و شفاف ماحول فراہم کرنے کیلئے شروع کئے گئے رنگین بیڈ شیٹوں اورکمبلوں کااستعمال وادی میں یکم فروری سے شروع ہوگا۔14نومبر کوضلع اسپتال پلوامہ میں کامیاب مشق کے بعد رنگیں کمبل اور بیڈ شیٹوں کا استعمال نومبر میں ہونا تھا مگر اسوقت کے وزیر صحت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نومبر 2016میں مہم کا آغاز نہیں ہوسکا اورمہم کا آغاز دسمبر میں جموں میں کیا گیا جبکہ مہم کیلئے سب سے پہلے تیاریاں ضلع اسپتال پلوامہ میں مکمل کرلی گئیں تھی۔وادی کے مختلف اسپتالوں میں مریضوں کی صفائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے جموں کے ساتھ ساتھ وادی کے مختلف اسپتالوں میں ہفتے کے سات دن سات رنگوں کے کمبل اور بیڈ شیٹ لگانے کیلئے انتظامات شروع کردئے ہیں اور اس سلسلے میں ضلع اسپتال پلوامہ میں مشق بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی گئی ہے۔ ہفتے کے سات دنوں میں ساتھ رنگ کے بیڈ شیٹ اور کمبل لگانے کا منصوبہ اگرچہ سب سے پہلے کشمیر صوبے کے ضلع اسپتال پلوامہ نے تیار کیامگر کشمیر میں منصوبے کی شروعات کرنے میں وزیر صحت کی عدم دلچسپی کے بعدیہ منصوبہ سب سے پہلے جموں کے سروال اسپتال اورسول اسپتال گاندھی نگر جموں شروع کیا گیا ہے۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ضلع اسپتال پلوامہ ڈاکٹر عبدلرشید نے کہا ’’ مرکزی سرکار کی ہیلتھ پالیسی کے تحت اسپتالوں میں صاف و شفاف ماحول فراہم کرنے کیلئے 7دنوں میں مختلف سات رنگوں کے کمبل اور بیڈ شیٹ اسپتالوں میںاستعمال کرنے کا منصوبہ موجود ہے اور میں نے اس منصوبہ کو ڈائریکٹر ہیلتھ کے ساتھ مشورے کے بعد ضلع اسپتال پلوامہ میں 14نومبر 2016کو بطور مشق شروع کیا‘‘۔ عبدالرشید نے کہا کہ کامیاب مشق کے بعد انہیں اس منصوبہ کے اطلاق کیلئے وزیر صحت کا انتظار کرنا پڑا کیونکہ وہ کشمیر میں اس مہم کا آغاز وزیر صحت کے ہاتھوں کرانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت نے ہفتے کے ساتھ رنگوں کے منصوبہ میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا اور اب خود اس منصوبہ کو جموں کے دو اسپتالوں میں شروع کیا ۔عبدارشید نے مزیدبات کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں ہفتے کے سات دنوں میں صرف تین رنگوں کا استعمال کیا گیا مگر ہم کشمیر میں برابر ہفتے میں سات رنگوں کا استعمال کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کیلئے اسپتال انتظامیہ نے پہلے ہی 220کمبل خرید کے رکھے ہیں جو کشمیر میں پروگرام کا آغاز نہ ہونے کی وجہ سے ضلع اسپتال پلوامہ کے گودام میں سڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس منصوبے کی شروعات بہت جلد ہوگی ۔ مختلف رنگوں کے بیڈ شیٹوں اور کمبلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیرڈاکٹر سلیم الرحمن نے کہا کہ کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں بھی مختلف رنگوں کے بیڈ شیٹ اور کمبل استعمال کئے جائینگے کیونکہ اس سے مریضوں کو اسپتال کے اندر صاف وشفاف ماحول ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس منصوبے کی شروعات کیلئے مختلف رنگوں کے کمبل برآمد کئے گئے ہیں جو آئندہ ایک ہفتے کے اندر وادی کے مختلف اسپتالوں میں پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم اس منصوبے کی شروعات یکم فروری سے وادی میں بھی کرینگے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By