GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
راشن کی قیمتوں میں کٹوتی کا کوئی ارادہ نہیں:سرکار


سرینگر//ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری راشن کی قیمتوں میں کٹوتی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ریاستی سرکار فی الوقت مالیاتی طور پر اس قدر مستحکم نہیں ہے کہ راشن کی خریداری کیلئے سرکاری خزانے سے اضافی رقوم فراہم کرسکیں۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ حال ہی میں سرکاری راشن کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا، اس کو واپس لیا نہیںجائے گا۔ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی طرف سے تحریری طور پر ایوان کو آ گاہ کیا گیا’’ فی الوقت سرکار کے پاس ایسی کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے کہ قیمتوں میں کمی کی جائے،کیونکہ ریاستی سرکاری غیر ترجیجی زمروں کے تحت آنے والے کنبوں کیلئے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے راشن کی حصولیابی پر اضافی اخراجات فراہم کرنے کیلئے مالیاتی طور پر مستحکم نہیں ہے۔ اس سے قبل سرکار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ریاست میں یکم اکتوبر سے چاول میں5 روپے کا اضافہ کر کے10سے15روپے کیا جبکہ آٹا کی قیمت میں بھی5روپے کا اضافہ کر کے اس کی قیمت8روپے سے13روپے طے کی۔امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے وزیر نے تاہم اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ترجیجی زمرے کے علاوہ خ افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے کنبوں اور’’ ائے ائے وائی ‘‘جس کے تحت74لاکھ13ہزار کی آبادی آتی ہے کو پرانی قیمتوں پر ہی راشن دستیاب ہوگی جبکہ غیر ترجیجی زمرے کے تحت آنے والے کنبوں اور مفتی محمد سعید غذائی حقداری اسکیم کے تحت ہی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سرکار نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ ابھی تک تمام علاقوں میں نئے راشن کارر اجراء نہیں کئے گئے ہیں۔امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے وزیر نے تحریری طور کہا ہے’’ متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کی طرف سے ترتیب دی گئی فہرستوں کی پڑتال فی الوقت ہورہی ہے تاہم ریاست کے کچھ علاقوں میں راشن کاردوں کی تقسیم کاری جاری ہے،اور جب یہ راست پڑتال مکمل ہوگی تو دیگر علاقوں کے لوگوں کو بھی نئے راشن کارر فرہم کئے جائے گے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By