GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
سری نگر۔ جموں شاہراہ
اب یکطرفہ ٹریفک چلے گا

سرینگر// وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی تین سو کلو میٹر طویل سری نگر جموںشاہراہ پر پھلسن پیدا ہوجانے کے باعث اگلے احکامات تک صرف یکطرفہ ٹریفک ہی چلے گا۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا ’شاہراہ پر اگلے احکامات تک صرف یکطرفہ ٹریفک ہی چلے گا۔ بدھ کوکسی بھی گاڑی کو جموں کی طرف چلنے کی اجازت نہیں دی گئی‘۔ انہوں نے بتایا کہ سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں بدھ کی صبح جموں سے کشمیر کی طرف روانہ ہوئیں۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا ’حالیہ برف باری کے بعد شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوگئی اور کئی ایک مقامات پر سڑک بری طرح سے خستہ ہوگئی ہے۔ اس کے پیش نظر شاہراہ پر اگلے احکامات تک صرف یکطرفہ ٹریفک کی ہی اجازت دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ موسم میں بہتری آنے کے بعد شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک کی اجازت دی جائے گی۔ مسافر جو منگل کی صبح جموں سے کشمیر کی طرف روانہ ہوئے تھے، شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام کے باعث بدھ کی نصف شب کشمیر پہنچے ۔ بدترین ٹریفک جام کے باعث گاڑیاں قریب ایک گھنٹے تک جواہر ٹنل کے اندر بھی پھنسی رہیں‘۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By