GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
کشمیر میںہر تیسرا فرد بلڈ پریشر کی بیماری کا شکار
سخت سردی سے فشارِ خون بلند ہونے کا قوی امکان:ڈاک

سرینگر//کشمیر میں درجہ حرارت نقتہ انجمادسے نیچے گرنے اور سردی میں شدید شدت کے پیش نظر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کل خبر دار کیا ہے کہ سردی سے انسانی جسم کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار لحسن نے کہا کہ سخت سردی سے بلڈ پریشر بڑ جاتا ہے جو حرکت قلب بند ہونے اور سرکی نسیں پھٹنے کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے آتے ہی درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے جبکہ سردی کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر کو سردیوں میں قابو کرنا مشکل بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند لوگ بھی سردیوں میں ٹھیک طرح سے نہیں رہ سکتے بلکہ انہیں بھی ہائی بلڈ پریشر ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی تحقیقوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بڑھوں ، بچوں اور بزرگوں کو بھی سردی کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سردیوں میں بلڈ پریشر 30ڈگری زیادہ رہتا ہے جبکہ سردی کی وجہ سے انسانی نسیں سکڑ جاتی ہیں جسکی وجہ سے نسوں پر زیادہ دبائو پڑ جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں لوگ زیادہ نہیں ہلتے اور زیادہ کھاتے ہیں جس کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم موسم کو نہیں بدل سکتے مگر سردیوں سے بچنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میںہر تیسرا فرد بلڈ پریشر کی بیماری کا شکار ہے اور ان میں زیادہ تر کو اس بات کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی احتیاط یہ ہے کہ جب بھی آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو اپنا بلڈ پریشر چیک کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر ایک وبائی بیماری ہے جوموت اور معزور ہونے کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ایک بلین لوگ اس بیماری میں مبتلا ہے جن میں 9.4ملین لوگوں کی موت ہر سال واقعہ ہوجاتی ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By