GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
کٹھوعہ حملہ کا مقصد مسلمانوں کو خوفزدہ کرنا
مزاحمتی جماعتوںکا شدید ردعمل

سرینگر//نیشنل فرنٹ، فریڈم لیگ اورپیپلز مومنٹ نے کٹھوعہ میں مسلم بستی پر حالیہ حملے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ المیہ یہ ہے کہ پولیس مظلوم لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے حملہ آوروں کی پشت پناہی کررہی ہے۔ نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے کہا کہ جموں کے مسلم اقلیتی علاقوں میں آئے دن اس طرح کے حملے کئے جاتے ہیں جس کا مقصد مسلمانوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کو یہ بات سمجھنی لینی چاہئے کہ اس طرح کے واقعات کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ سماج کے کمزور طبقوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے ، خواہ حملہ آوروںکے پشت پناہ اعلیٰ عہدوں پر فائز کیوں نہ ہوں۔نعیم خان نے جموں کی مسلم آبادی سے کہا ہے کہ وہ ایسے عزائم اور منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد اور منظم ہوجائیں۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے ان منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا کردارنبھائیں۔ پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان نے حملے کو دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے اور ایک منصوبہ بند سازش کے تحت یہ کاروائیاں بی جے پی اورآر آیس آیس کے حواری انجام دے رہے ہیں تاکہ مسلم شناخت کو ختم کر کے ہندو اکثریت میں تبدیل کیا جائے ۔ پیپلز مومنٹ نے ریاستی سرکار پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کٹھوعہ میں مسلم اقلیت پرحملہ کرنے والے آر ایس ایس اور شیو سینا کے کارکنان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ پیپلز مومنٹ چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں کٹھوعہ سے آئے ایک وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دراصل بی جے پی اور اس کی نظریاتی تنظیم آر ایس ایس ایک وسیع تر منصوبے پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد جموں کشمیر میں آبادی کے تناسب کو یکسر تبدیل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کٹھوعہ ، سانبہ، ہیرا نگر اور دوسرے علاقوں میں مسلم اقلیت پر حملے کرنا اور ان میں خوف وہراس پیدا کرنا اسی منصوبے کا حصہ ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By