GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
مخلوط حکومت کی ناکامی کا ثبوت:ڈاکٹر کمال


سرینگر// نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ کٹھوعہ میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ حکومتی پشت پناہی کے بغیر ناممکن ہے۔پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے کہا کہ جب سے بھاجپا اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت وجود میں آئی ہے تب سے ایسے واقعات رونما ہونا اب معمول کی بات بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلم اکثریتی ریاست میں مسلمانوں کیخلاف ہی اس قسم کے واقعات ہونا بدقسمتی کی بات ہے جس کی لئے پی ڈی پی حکومت کا سر شرم سے جھک جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بستی سے ایک 12سالہ بچہ بھی لاپتہ ہوا ہے، جو ایک تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن حکومت اسمبلی میں کہتی ہے کہ حالات قابو میں ہیں اور دوسرے ہی دن پھر سے گوجروں پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 600سے زائد ہتھیار بند فرپرست عناصر نے پہلے دن ہریا چک بستی پر دھاوا بولا اور نہ صرف اس گوجر بستی کے لوگوں کی مارپیٹ اور زد و کوب کیا بلکہ ان کے رہائشی مکانوں کو نذر آتش کیا گیا اور پھر دوسرے دن ایسا ہی کچھ دہرایا گیا اور حکومت صرف بیان بازی کرتی رہی ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By