GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
پارلیمانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں
شبیر شاہ کی عوام سے اپیل

سرینگر//فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ نے آنے والے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا ’’ ہمیں اپنے عمل سے یہ دکھاناہے کہ ہم اپنے بچوں کے قاتلوں کی پہچان بھول نہیں گئے ہیں اور جو لوگ پیلٹ اورگولی میں یقین رکھتے ہیںوہ ہمارے نمائندے نہیں‘‘۔اپنے ایک بیان میں شبیر احمد شاہ نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ جن لوگوں کے ہاتھ ہمارے معصوم بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ،لوگ ان سے لاتعلقی کا رویہ اختیار کرتے ہیں یا مزید خون خرابہ کے لئے تعاون دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کوئی قوم اپنے بچوں کے قاتلوں کا انتخاب نہیںکرتی اور نہ ہی ان لوگوں کی پذیرائی کرتی ہے جنہوں نے ہر معصوم بچے کو اندھا بنانے کی ٹھان لی ہو۔فریڈم پارٹی چیئرمین نے پارلیمانی انتخابات کو جموں کشمیر کے لئے بالعموم اور جنوبی اوروسطی کشمیر کے لئے بالخصوص ایک امتحان اور آزمائش قرار دیتے ہوئے کہا ’’ ہمیں ان لوگوں کو ووٹ دینے سے پہلے اپنے اردگرد ان لوگوں کو یاد کرنا چاہئے جنہیںبے وجہ قتل کیا گیا بلکہ درجنوں کو عمر بھرکیلئے آنکھوں کی بینائی سے محروم کیا‘‘ ۔شبیر شاہ نے کہاکہ قوم کیسے ان لوگوںکے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتی ہے جنہوں نے گولی اور پیلٹ کے لئے یہ جواز تراشا کہ یہ بچے ٹافی اور دھود لانے نہیں گئے تھے اور اس طرح فوج کو قتل غارت گری کے لئے کھلی ڈھیل دی ۔ شاہ نے کہا’’ معصوم جوانوں کے قاتلوں کو اگر ووٹ مانگتے ہوئے شرم محسوس نہیں ہوگی ،لیکن ہمیں تو اپنے ان معصوم بچوں کے خون کا پاس و لحاظ کرتے ہوئے اپنے عمل سے دکھانا ہے کہ اب کے ہمیں کسی نام نہاد ویژن کے نام پر بہکا سکتے ہیں اور نہ خیالات کی جنگ کے مفروضے سے بہلا سکتے ہیں ‘‘۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By