GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
ٹراما ہسپتال کنگن میں ملازمین کی ہڑتال
بیماروں اور تیمارداروں کو مشکلات کا سامنا

کنگن / // ٹراماہسپتال کنگن میں تعینات طبی اور نیم عملے کی کام چھوڑ ہڑ تال کے نتیجے میں ہسپتال کا کام بُری طرح سے متاثر ہوا ہے ۔ ٹرامہ ہسپتال کنگن میںبد ھ کو اُس وقت بیماروں اور تیماداروں کو سخت پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑا جب ہسپتال کے طبی اور نیم طبی عملے نے گذشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا۔احتجاجی ملازمین کے مطابق ہسپتال میں دو میڈیکل سپرانٹنڈنٹ تعینات ہیں جن کی آپسی رسہ کشی کے باعث مذکورہ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ وہاں تعینات ملازمین نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسراں کو مطلع کیا کہ ان کی تنخواہیں واگذار کی جائیں تاہم انہوں نے اپنی من مانی کرکے ان ملازمین کو مشکلات میں دھکیل دیا جس کے باعث یہ ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوئے ہیں ۔بعد میں ایس ڈی ایم کنگن نے ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کی تنخواہیں واگذار کرنے کا معاملہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اُٹھایا جائے گا جس کے بعد ملازمین نے ایس ڈی ایم کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیااور اس طرح سے ہسپتال کا کام کاج دوبارہ بحال ہوگیا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By