GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
کشمیریوں کی خواہشات کا احترام جنوب ایشیائی خطے کیلئے لازمی: حریت (ع)


سرینگر// حریت (ع) نے مسئلہ کشمیر کی موجودگی کو جنوبی ایشیا کے پورے خطے کیلئے خطرات کا باعث قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کے احترام میں اس مسئلہ کے منصفانہ حل کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں۔ضلع پلوامہ اور ضلع سرینگر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران حریت قائدین نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رواں جدوجہد آزادی میں ہوئے جاں بحق ہوئے افراد کو تحریک مزاحمت کا روشن مینار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جوانیوں کو ایک عظیم مقصد کیلئے قربان کرکے ان لوگوں نے ہمارے اوپر بھاری ذمہ داریاں عائد کی ہیں ۔ اس سلسلے میں حریت رہنما مختار احمد وازہ نے نیاین پلوامہ میں عارف احمد شاہ اور جاوید احمد بٹ کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور ان تک حریت چیئرمین اور جملہ حریت قیادت کا اظہار تعزیت و یکجہتی کا پیغام پہنچایا جبکہ حریت رہنما ہلال احمد وار نے سعد پورہ عیدگاہ جاکرجنید احمد اور کھنموہ جاکر سمیر احمد وانی کے لواحقین سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے غمزدہ لواحقین سے کہا کہ ان کے جیالوں کی قربانیاں ہرگز رائیگان نہیں ہونے دی جائیں گی اور حصول مقصد تک جدو جہد جاری رہے گی۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By