GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
اقتدار این سی اورپی ڈی پی کا واحد مقصد :دختران ملت


سرینگر//دختران ملت نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں کام کرنے والی ہند نواز جماعتوں کا واحد اور دائمی مقصد ریاست پر بھارت کے تسلط کو دوام بخشنا ہے۔ تنظیم کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے ایک بیان میںکہا ہے ’’ آج کل نیشنل کانفرنس وہی ڈرامہ رچا رہی ہے جو حزب اختلاف میں رہتے ہوئے پی ڈی پی نے رچایا تھا‘‘۔بیان کے مطابق جب پی ڈی پی حکومت سے باہر تھی تب وہ بھی انسانی حقوق کی باتیں کیا کرتی تھی۔ نسرین نے کہا ’’ یہ دونوں تنظیمیں دلی کے اشاروں پر کام کر رہی ہیں اور فوجی تسلط کو مضبوط کرنا ان کاواحد مقصد ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آج نیشنل کانفرنس برہان وانی کو مجاہد آزادی قرار دے رہی ہے بالکل اسی طرح محبوبہ مفتی بھی طفیل متو اور وامق فاروق کے غم میں آنسو بہایا کرتی تھی ۔ دونوں تنظیموں کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل یہ لوگ ایک بولی بولتے ہیں اور اقتدار پاتے ہی ان کے تیور بدل جاتے ہیں۔بیان کے مطابق کشمیری عوام بشمول عسکریت پسندوں کو این سی یا پی ڈی پی سے کسی خیر کی امید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں یہ کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By