GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
بڈگام اومپور ہ سڑک کی تعمیر و تجدید
۔ 20کروڑ روپے کا ڈی پی آر مرکز کو بھیجا گیا : ویری

جموں //تعمیرات عامہ کے وزیر عبدالرحمان ویری نے بدھ کو قانون ساز کونسل میں بتایا کہ 6کلومیٹر ہمہامہ بڈگام سڑک میں سے بڈگام اومپورہ سڑک کی تعمیر و تجدید کے لئے 20 کروڑ روپے کا ایک تفصیلی پروجیکٹ رپور ٹ تیار کر کے مرکزی سڑک وزارت کو بھیجا گیا ہے تاکہ اس پروجیکٹ کے لئے سینٹرل روڑ فنڈ میں سے رقومات حاصل کی جاسکیں۔سیف الدین بٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ویری نے کہا کہ 21کلومیٹر طویل بگرو خانصاحب اوردودھ پتھری سڑک پر سی آر ایف کے تحت 21.95کروڑ روپے کی لاگت سے میکڈم بچھایا گیا ہے۔وزیر نے کہا کہ خانصاحب حلقہ کو بیروہ کے ساتھ ملانے والے کانی گنڈ پُل کے لئے بہت پہلے ستون تعمیر کئے گئے ہیں۔بعدمیں محکمہ تعمیرات عامہ نے 2011-12کے دوران پل کی تعمیر کے لئے 2.56کروڑ روپے کا ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کیا۔ وزیرنے کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے پل کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیا جاسکا۔رمیش ارورہ کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پرمنڈل اور متھوال سڑکوں کی تعمیر و تجدید پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By