GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  شھرنامہ
قمر واری ۔ پارمپورہ سڑک کی تجدید کا کام جاری:ویری


جموںش//وزیر برائے تعمیراتِ عامہ عبدالرحمان ویری نے قانون ساز اسمبلی میںنور محمد شیخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قمر واری۔ پارمپورہ سڑک کی تجدید کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو2008-09 میں سی آر ایف کے تحت13.79 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ میں زمین کے بدلے معاوضہ اور متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے38.56 کروڑ روپے کا مد بھی شامل ہے جس میں سے اب تک6 کروڑ روپے واگذار کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر کام جاری ہے اور آر ڈی500 سے2170 تک کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ بمنی بائی پاس کے راستہ ٹٹو گراو¿نڈ سے خمینی چوک تک کی سڑک کی تعمیر و تجدید کے لئے14.33 کروڑ روپے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے تا ہم وسائل دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس منصوبے کو ابھی تک کسی بھی سکیم کے تحت منظوری نہیں ملی۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By