GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  شھرنامہ
اچھن سعدہ پورہ ہی کوڑا ٹھکانے کیلئے موزون جگہ:حکومت


سرینگر// عیدگاہ کے اچھن سعد پورہ سے شہر سے نکلنے والے کوڑا کرکٹ اور دیگر گندگی کو ٹھکانے لگانے والی جگہ کو کسی بھی دیگر جگہ منتقل کرنے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کا کہنا ہے کہ کئی ایک وجوہات کی بنا پر اس جگہ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ شہری ترقی اور مکانات کی و زارت نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اور گندگی کو ٹھکانے کیلئے جن ضوابط کی ضرورت ہے وہ سہولیات با قاعدگی کے ساتھ اچھن سعد پورہ میں اس جگہ موجود ہے جہاں پر فی الوقت کوڑا کرکٹ کو ضائع کیا جاتا ہے۔سرکار کا کہنا ہے کہ2008میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کی قیادت میں ایک کمیٹی کو تشکیل دیا گیا تھا،جس میں سرینگر مونسپل کارپوریشن،سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ مال کے افسران شامل تھے،جبکہ مذخورہ کمیٹی نے سرینگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ سرینگر میں کوڑا کرکت کو ضائع کرنے کیلئے کوئی بھی موذوں جگہ موجود نہیں ہے اس لئے اچھن کی جگہ کو کو ہی مستحکم کیا جائے۔نائب وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اس سے کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے بھی ایک مشق کی اور وہ بھی اسی نتیجہ پر پہنچے کہ اچھن کے علاوہ گنڈگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے اور کوئی بھی متبادل جگہ موجود نہیں ہے۔اس دوران ذرائع نے بتایا کہ گریٹر سرینگر کیلئے جو 2001سے لیکر2010تک جو ماسٹر پلان ترتیب دیا گیا ہے اس کے مطابق اچھن سعد پورہ واحد ایک ایسی جگہ ہے جو کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ماحول دوست اور موذوں ہے جبکہ مونسپل ضوابط کے تحت یہ جگہ وہ تمام تقاضے پوری کرتی ہے جن کا خیال رکھنالازمی ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جگہ کو قابل استعمال بنانے کیلئے ریاستی خزانے سے کافی رقومات کو بھی خرچ کیا گیا ہے اور قومی پولیوشن بورڑ نے بھی اس جگہ کو گندگی کو ٹھکانے لگانے اورآپریشن کے اعتبار سے ملک بھر بھی سب سے اچھی جگہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی نے ایشن ترقیاتی بنک کے منصوبے کے تحت اس جگہ کو کورا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے جدید تقاضوں کے اعتبار سے تیار کیا ہے جبکہ لیندفل فسٹ کی تعمیر کر کے اس کو تیار کیا گیا اور مختلف مراحل کیلئے اس کو قابل استعمال بنایا گیا۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ کورا کرکٹ کو ٹھکانے کیلئے سیلوں کی تعمیر بھی گئی جبکہ اس جگہ3 ’ایل ٹی پی‘ بھی نصب کئے گئے جن میں ایک لاکھ20ہزار لیٹر روزانہ کمیات ذخیرہ کرنے کی جگہ موجود ہے۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کہ گندگی اور کورا کرکٹ سے اٹھنے والی بدبو کو قابو میں لانے کیلئے لیچیٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ سب سے بڑا رول ادا کرتے ہیں اور بدبو کو پھیلانے نہیں دیتے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ایوان اسمبلی میں تحریر طور پر کہا کہ متعلقہ محکمہ ٹھوس گندگی کو بائیوںڈی گریڈئبل اور بائیوں نان ڈی گریڈئیبل میں تبدیل کرنے کیلئے”سگری گیٹر“ کو بھی نصب کرنے جاری ہے،جس کے بعد اس جگہ سے اٹھنے والی عفونت اور بدبو پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By