GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  شھرنامہ
حضرت شیخ وہاب الدین نوریؒ کا عرس
زینہ کدل میں روحانی مجالس کا انعقاد

سرےنگر//وادی کے بلند پائے ولی کامل اور عظیم المرتبہ اولیاءحضرت شیخ وہاب الدین نوریؒ کا عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں اُن کے آستانِ عالیہ واقعہ در صحن حضرت جامع کمالات شیخ یعقوب صرفیؒ زینہ کدل میں قرآن خوانی، تحلیلات، خطمات المعظمات اور مولود خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی۔ عرس کی تقریب کی صدارت سجادہ نشین دربارہ حضرت اکملیہ عطاریہ اور مہدیہ الحاج ڈاکٹر مقتدر احمد کاملی نے کی جبکہ مولود خوانی کی پیشوائی الحاج مولانا شوکت حسین کینگ نے کی اور درگاہِ حضرت ایشانؒ کے سجادہ نشین نے قرآن خوانی کی مجلس کی پیشوائی کی۔ اس موقعے پر مولانا شوکت حسین کینگ نے حضرت اولیائے کرائم عظمت اور شان قرآن اور حدیث کی روشنی میں بیان کیا۔ اور حضرت شیخ وہاب الدین کی پاک سیرت ، علمی اور روحانی کمالات اور دین اسلام کی آبیاری کیلئے اُن کی قابل قدر اور ناقابل فراموش خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقعے پر عالم اسلام کی سربلندی، فتح و نصرت کیلئے بھی دعا کی گئی۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By