GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  شھرنامہ
عرس حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ
خانیار ،سرائے بالا اور رہباب صاحب کی زیارت گاہوں پر عقیدتمندوں کا اژدھام

سرینگر// پیر ان پیر حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒکے سالانہ عرس کے سلسلہ میں سب سے بڑ ی تقریب خانقاہ دستگیر ؒ خانیار سرینگرمنعقد ہوئی جہاں سخت سردیوں کے باوجودہزاروں عقیدت مندبشمول خواتین نے شرکت کی ۔ عرس مبارک کے سلسلہ میں خانیار اور سرائے بالا کے بازاروں اور زیارت گاہوں پر چراغاں کیا گیا تھا اور پھولوں کی مالائوں سے سڑکیں اور گلی کوچے سجائے گئے تھے ۔ خانیار کے ساتھ ساتھ سرائے بالا میں بھی عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس کے نتیجے میں علاقہ کی فضائیں رات بھر روح پرور آوازوں سے گونجتی رہیں۔پیر کونماز فجر کے موقعہ پر خانیار اور سرائے بالا میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی،حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے اور یہ عمل ہر نماز کے بعد دہرایا گیا۔خانیار کے خانقاہ دستگیرؒ میں ہزاروں لوگوں نے نماز فجر ادا کی جس کے بعد عقیدتمند پیرکامل ؒکے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ عرس کے سلسلے میں کئی علاقوں میں مسافر گاڑیوں کے روٹ تبدیل کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود خانیار اور سرائے بالا سمیت کئی مقامات پر عقیدمندوں کی بھاری تعداد کی وجہ سے ٹریفک جام بھی دیکھنے کوملا۔اس سلسلے میںرہباب صاحب عالی کدل میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ادھر انجمن علمائے احناف کے سربراہ مولانا اخضر حسین نے پیر کامل شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی تعلیمات کو مسلمانوں کے لئے ذریعہ نجات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس عہد میں اشاعت دین کو تقویت پہنچائی جب عالمی سطح پر مسیحائی قوتیں اسلام کے درپے آزار تھیں۔ بمنہ میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ پیر کامل کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی موجودہ تہذیبی یلغار کا مقابلہ کرنے میں کامیابی مل سکتی ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By