GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  شھرنامہ
پارمپورہ ۔نارہ بل شاہراہ کی توسیع !!!
۔5برسوں میں بھی کام تشنۂ تکمیل ،بے ضابطگیوں کی جانچ کیلئے اعلیٰ اختیاری کمیٹی تشکیل

سرینگر// پارمپورہ سے نارہ بل تک شاہراہ میں توسیع کے دوران معاوضے کی تقسیم کاری میں بے ضابطگیوں کی جانچ کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاری 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایک مہینے میں ان خاطی افسران کی نشاندہی کرے گی ۔ حکومت نے اس مصروف ترین شاہراہ کی کشادگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سرینگر،مظفرآباد شاہراہ پر ٹریفک جام کو دور کرنے کیلئے پارمپورہ سے نارہ بل تک فور لین کا کام اگرچہ5سال قبل شروع کیا تھا تاہم ابھی تک یہ مکمل نہیں ہوا۔بیکن نے2سال قبل اعلان کیا تھا کہ بہت جلد سڑک کی کشادگی کا کام ختم کیا جائے گا تاہم نہ ہی سڑک کی وسعت کا کام مکمل ہوا اور نہ ہی ٹریفک جام پر قابو پایا گیا ۔ ادھر حکومت نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ اختیاری کمیٹی تشکیل دی ہے جو پارمپورہ سے نارہ بل تک شاہرہ پرحصول اراضی سے متعلق ان متنازعہ ڈھانچوں کی موجودگی،انہدامی کاروائی اور منتقلی کی جانچ کریگی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک آرڑر زیر نمبر01-GAD(VIG) OF 2017جاری کیا جس میں مذکورہ کمیٹی کی تشکیل کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمیٹی ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کی قیادت میں کام کریگی جبکہ اس کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر(وسط) کو ممبر سیکریٹری،جنرل منیجر ضلع صنعتی مرکز سرینگر کو ممبر اور ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ(جس کو ڈپٹی کمشنر سرینگر نامزد کریں گے) کو بھی ممبر تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سرینگر کی قیادت والی4 رکنی کمیٹی تمام متعلقہ ریکارڑ اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کریگی جبکہ مذکورہ کمیٹی کو معاوضہ کی ادائیگی کا جائزہ لینے کیلئے نشاندہی کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا’’ کمیٹی تمام متعلقہ ریکارڈ کی جانچ کرے گی۔ادھر ذرائع کے مطابق مذکورہ کمیٹی معاوضے کی تقسیم کاری میں ہوئی بے ضابطگیوں سے متعلق بھی ملوث افسران کی نشاند ہی کرے گی جبکہ ان خاطی افسران کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کرئے گی جو معاوضے کی تقسیم کاری میں بے ضابطگیوں میں ملوث پائے جائے گے۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حکومت کو ایک ماہ کے اندار اس سلسلے میں اپنی رپورت پیش کرے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By