GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  شھرنامہ
لائوڈاکا انہدامی سکارڑ متحرک


سرینگر//لائو ڈا کی ایک خصوصی انہدامی ٹیم نے عشائی باغ، سعیدہ کدل، کہنہ کھن اور نشاط میں غیر قانونی طور تعمیرکئے گئے کئی ڈھانچوں کو مسمار کیا جبکہ عشائی باغ میں جھیل ڈل کے کچھ حصہ کو بحال کیا گیا جس پر چندافراد نے عدالت عالیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مٹی پاٹی تھی۔انہدامی ٹیم نے نشاط میں ایک دومنزلہ مکان کہنہ کھن نائوپورہ میں ایک تین منزلہ بلڈنگ کی تیسری منزل کو مسمار کیا ۔ لائو ڈا حکام نے لائوڈا کی حدود میں آنے والے باشندوں سے تلقین کی ہے کہ وہ کوئی بھی غیر قانونی تعمیر کھڑا نہ کریں کیونکہ محکمہ انہدامی کاروائی کو آگے بھی جاری رکھنے والا ہے۔ محکمہ نے تمام ٹپر اور لوڈ کیریر والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جھیل ڈل اور نگین جھیل میں کوئی بھی تعمیراتی سامان بغیر اجازت نہ لادیں۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By