GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
گوجروں پرقاتلانہ حملے جاری:میاں الطاف


جموں // نیشنل کانفرنس سینئر لیڈر اور ممبراسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جموں میں گوجروں پر قاتلانہ حملے جاری ہیں اور سرکار قصورواروں کو سزا دینے میں ناکام ہوئی ہے ۔قانون ساز اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں الطاف نے کہا کہ کٹھوعہ کے ہریا چک علاقے میں گوجروں کی مارپیٹ کی گئی اور اُن کے مکانوں کو جلایا گیا جبکہ کل سرکار نے خود یہ بیان اسمبلی میں دیا کہ وہاں پر 6سو افراد نے گوجر بستی پر دھاوابولا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے اسمبلی میں یہ بھی کہا تھا کہ وہاں پر ڈی سی، ایس پی اور آئی جی کو علاقے میں روانہ کر دیا گیاہے اور حالات اب قابو میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات قابو میں ہوتے تو منگل کی صبح پھر گوجروں کی مار پیٹ نہ کی گئی ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ سرکار کسی بھی ایسے شہری کو سزا نہیں دینا چاہتی جو اس میں ملوث ہیں اور سرکار انہیں یہ مسئلہ اسمبلی میں بھی اٹھانے سے روک رہی ہے ۔میاں الطاف نے کہا کہ اگر سرکار چاہتی تو کٹھوعہ کے ڈی سی، ایس پی اور علاقے کے ذمہ دار پولیس افسر کے خلاف کارروائی کرتی اور اُسے جواب دہ بناتی کہ اُن کے علاقے میں یہ کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار جموں میں خود فساد کھڑا کرنے کے درپے ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By