GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
حاجن میں مختصر جھڑپ،جنگجو مارا گیا، فوجی شدید زخمی


بانڈی پورہ // ضلع بانڈی پورہ کے حاجن پرے پورہ علاقے میں منگل کو مختصر تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا اور ایک فوجی اہلکار بھی شدید زخمی ہوا ۔جھڑپ کے بعد جنگجو کی تدفین کے موقعہ پر پولیس نے مظاہرین پر شلنگ کی۔پولیس کے مطابق پرے پورہ حاجن میں 13 آر آر اور ایس او جی نے منگل کی صبح گھات لگایا تھا اور اس دوران وہاں سے دو جنگجوؤں کا گذر ہوا۔اس موقعہ پر فورسز نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا جس کے جواب میں جنگجوئوں نے فائر کھول دیا اور گولیوں کا تبادلہ ہوا جس میں ایک فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔گولی اسکے پیٹ میں پیوست ہوگئی اور اسے نازک حالت میں سرینگر فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس موقعہ پر مختصر جھڑپ ہوئی جس میں ایک جنگجو مارا گیا تاہم اسکی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوا۔اس کے تعاقب میں اگرچہ وسیع علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی گئی لیکن بعد میں محاصرہ اٹھا لیا گیا ۔مارے گئے جنگجو کی لاش کو فوجی اہلکار اپنے ساتھ صفاپورہ لئے گئے لیکن بعد میں لاش کو لوگوں کے حوالے کیا گیا۔جنگجو کی ہلاکت پر حاجن میں مکمل ہڑتال رہی ۔ پرے پورہ کے لوگوں نے الزام لگایا کہ وہ قبرستان میں میت دفنانے کے لئے جمع ہوئے تھے لیکن فورسز نے جمع شدہ لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ٹیرگیس کے تین گولے داغے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By