GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
شہری کی میت کرناہ لیجانے کیلئےلوگوں نے 40کلو میٹرتک پیدل سفر کیا


کرناہ //کرناہ کے لوگوں نے بھاری برف میں پیدل چل کر 40کلو میٹرتک لاش کو کندھوں پر اٹھا کر اسے اپنے گھر پہنچایا ۔کرناہ کے ایک شہری سابق نائب تحصیلدارجان محمد سرینگر میں فوت ہوا تھا اوراس کی لاش دو دن تک سرینگر پولیس کنٹرول روم میں رہی ۔کرناہ روڑ بند ہونے کے سبب لوگوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت لیجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا تھا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔سوموار کو جب سرکار کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تو مقامی لوگوں نے لاش کو سرینگر سے ٹی پی تک گاڑی میںپہنچایا جس کے بعد لاش کو 50لوگوں پر مشتمل ایک قافلے نے کندھوں پر اٹھاکر خطرناک اور برفیلے علاقوں سے کرناہ پہنچایا۔ جان محمد کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ انہوں نے لاش کو گھر پہنچانے کے دوران سخت پریشانیوں کا سامنا کیا۔جان محمد کے نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By