GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
۔1لاکھ ہلاکتوں سمیت سب واقعات کے ذمہ دار آ پ ہیں
روح اللہ کے خطاب پر جاوید بیگ کی جوابی تقریر

سید دلاور حسین // جموں//نیشنل کانفرنس کے رکن آغاسید روح اللہ مہدی کے خطاب پر جوابی تقریر کرتے ہوئے پی ڈی پی رکن جاوید احمد بیگ نے ایک لاکھ ہلاکتوں سمیت تمام تر واقعات کیلئے نیشنل کانفرنس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوںنے کہاکہ شیخ صاحب کو مفتی صاحب نے نہیں بلکہ ساتھیوں نے دھوکہ دیا اور شیخ صاحب نے بھی کسی سے وفا نہیں کی ۔گورنر خطبے پرآغا روح اللہ جیسے ہی اپنی تقریر ختم کرکے نشست پر بیٹھے تو اسپیکر نے جاوید احمد بیگ کو بولنے کی اجازت دی ۔اس موقعہ پر جاوید بیگ نے کہاکہ امید تھی کہ سینئر ممبران مدد کرتے لیکن انہوںنے تاریخ کے وہ پنے کھول دیئے جس پر اگر ہم جواب نہ دیں تو ہم اپنی ذمہ داری نہیں نبھائیںگے ۔ان کاکہناتھاکہ کشمیر کی تاریخ کے مطالعے کا دعویٰ کرنے والے جو شاگرد ہوتے ہیں وہ بھی جانتے ہیں اس کا آغاز 1931سے ہوا،1931میں جو تحریک شروع ہوئی وہ کشمیری مسلمانوں کی مظلومیت ،غربت اور احساس محرومی کی تحریک تھی جس آواز پر ایک نہیں بلکہ کئی لوگ آگے بڑھے ۔ا ن کاکہناتھاکہ مجھے یاد ہے ” جب میں ایک بار شیخ صاحب کا نام لینے لگاتو مفتی صاحب نے بٹھادیا کہ تمہارا تجربہ کیاہے جو شیخ صاحب کا نام لو،ہماری تربیت ایک ایسے شخص نے کی جو اپنے دشمن کو بھی اعلیٰ رتبہ دیتاتھا “۔جاوید بیگ نے این سی لیڈران سے مخاطب ہوکر کہا” 1938میں مفتی صاحب سے مشورہ کرکے نہیں بلکہ آپ نے مسلم کانفرنس کا نام تبدیل کرکے نیشنل کانفرنس رکھ دیا،1947میں جب ہماری تنظیم نہیں تھی اور مفتی صاحب سیاست میں نہیں تھے تو آپ نے دلی سے ہاتھ ملایالیکن جب 1953میں دیکھاکہ خواب پورے نہیں ہوئے تو پھر بائیس سال تک رائے شماری کی تحریک چلائی جس دوران کئی لوگ جیل بھیج دیئے گئے “۔تاہم انہوںنے کہاکہ مفتی صاحب نے اس تحریک کو تسلیم نہیں کیاکیونکہ وہ پہلے سے کہتے تھے کہ میں ہندوستانی ہوں،اورانہوںنے کبھی قول و فعل میں کنفیوژن نہیں رکھا۔بیگ نے کہاکہ مفتی 1962میں سیاست میں آئے تو پھر وہ اس سے قبل رونما ہونے والے واقعات کے کیسے ذمہ دار ہیں ۔ان کاکہناتھا”آپ ایسی باتیں کرتے ہیں جن کا کوئی تاریخی پس منظر نہیں ہے ،شیخ صاحب کو مفتی صاحب نے بلکہ ساتھیوں نے دھوکہ دیااور شیخ صاحب نے بھی کسی سے وفا نہیں کی “۔انہوںنے مزید کہا”جن کانگریسیوں کو آپ گندی نالی کے کیڑے کہتے تھے ،انہی کے ساتھ مل کر آپ نے حکومت بنائی ، کیا مفتی صاحب نے مشورہ دیاتھاآپ کو کہ کانگریس سے مل کر حکومت بناﺅ ،نہ مفتی صاحب نے مشورہ دیا اور نہ شیخ صاحب نے قوم سے مشورہ لیا،اور 1977میں آپ سیاست میں آگئے “۔انہوںنے این سی پر وار جاری رکھتے ہوئے کہا”آپ کے گھر سے لوگ اٹھے اور بغاوت کردی ،غلام محمد شاہ صاحب فاروق عبداللہ کے رشتہ دار تھے ،پھرکانگریس نے بھی بغاوت کی جو آج آپ کے ساتھ ہے اورجن پر الزام لگاتے ہوکہ انہوںنے تشخص مٹادیا،پھر1987میں کانگریس سے مل کر سارا کارنامہ انجام دیا“۔جاوید بیگ نے کہاکہ کانگریس ملک کے مفاد کو دیکھتی تھی ،ریاستی مفاد آپ کو دیکھناتھا لیکن آپ کی تنظیم نے کونسی وفا کی ۔ ان کاکہناتھا”جب تاریخ میں جائیںگے تو آپ کو ایک جواب دیناہوگا“۔بیگ نے ایک لاکھ ہلاکتوں کی ذمہ داری بھی نیشنل کانفرنس پر ڈالتے ہوئے کہا” جب آپ نے فیصلہ کیاکہ یہاں فوج آئے گی تو اس کے نتائج کے ذمہ داربھی آپ ہیں،ایک لاکھ لوگ مرے تو ذمہ دار آپ ہیں“۔بھاجپا کے ساتھ اتحاد کے سوال پر انہوںنے کہاکہ آپ گجرات کی بات کرتے ہیں تو عمر عبداللہ سابق این ڈی اے حکومت کا حصہ تھے ،آپ کی اٹانوی کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا ، تو عمرصاحب کیوں خاموش رہے ۔انہوںنے کہا”آپ سے زیادہ کانگریس کیلئے وفادار اور کون ہوسکتاہے ،آپ نے ایک دن میں حکومت بنائی “۔پی ڈی پی رکن نے کہا”2010میں 120افراد مارے گئے ،اگر آپ کو احساس تھاتو آپ کو مستعفی ہوناچاہئے تھا ،چار سال بعد ذمہ دار ی کا احساس ہوا،آپ نے کرسی کھوئی ہے ، یہ کرسی کا درد ہے کہ مفتی محمد سعید کو گالیاںدے رہے تھے “۔انہوںنے مزید کہا”آپ نے کہاکہ ہم بی جے پی پیداوار ہیں ،مجھے بتائیں کیا بی جے پی کو ہندوستان کے لوگوں کا منڈیٹ نہیں ہے ،کیا بھاجپا کے ساتھ دشمنی کرکے ہم مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکال سکتے ہیں ،یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے لیکن سرحد تبدیل نہیںہوسکتی ،اس ملک میں مذہب کے نام پر مزید تقسیم نہیں ہوسکتی “۔آخر پر انہوںنے کہا”نیشنل کانفرنس والوجب آپ کھڈے میں ہوں تو زیادہ کھدائی نہ کریں،اس کھڈے کو کھودو گے تو اتنے نیچے چلے جاﺅ گے “۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By