GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
مسئلہ کشمیر حل کرنے کا نادر موقعہ ہے :حکیم محمد یاسین


جموں//پی ڈی ایف کے سربراہ حکیم محمد یاسین نے کہاکہ یہ وقت ہلاکتوں پر اعدادوشمار گننے کا نہیں ہے بلکہ وہ وعدے پورے کئے جائیں جو چناﺅ اور اس کے بعد حکومت کے قیام پر کئے گئے تھے ۔گورنر کے خطبے پر پیش کی گئی شکریہ کی تحریک پر بولتے ہوئے حکیم محمد یاسین نے کہاکہ تاریخی معاملات کو چھوڑیئے بلکہ اپنا محاسبہ کیجئے کہ لوگوں کے ساتھ جو وعدے کئے ،ان کو کہاں تک پورا کیاگیا۔انہوںنے ریاست کو درپیش مسائل خاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے گورنر خطبے میں وضاحت سے ذکر نہ کئے جانے پر کہاکہ خطبے میں مبہم الفاظ میں باتیں کی گئیں جن کے بارے میں وضاحت کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ اس میں پتہ نہیں چلتاکہ کس کی طرف اشارہ ہے اور کس کو مخاطب کررہے ہیں ۔حکیم یاسین نے کہاکہ یہ وقت لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوںپر عمل کرنے کا ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ جب بھاجپا کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنائی گئی تو ہم مفتی صاحب کے پاس گئے اور کہاکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس سے مل کر بنالیتے لیکن انہوںنے کہاکہ آپ کو معلوم ہے کہ ترقیاتی کام تو ہوتے رہیںگے لیکن ہمارا سب سے اہم مسئلہ ،مسئلہ کشمیر ہے جس کا سیاسی حل نکالناہے ۔ان کاکہناتھاکہ اب آپ اس پر عمل کریئے اور اس کو حل کریئے کیونکہ ہم سبھی لوگوں کے سامنے جوابدہ ہیں اور لوگ کل کو پوچھیںگے ۔ان کاکہناتھاکہ یہ اسی ہزار کروڑ کا مسئلہ نہیں ہے ۔حکیم یاسین نے کہاکہ یہ واحد اسمبلی ہے جس میں ترقیاتی کاموں کے بجائے صرف اعدادوشمار گنتے ہیں کہ کتنے کب مرے ،کتنے جیل میںہیں ،کتنوں پر پی ایس اے نافذ ہوا۔انہوںنے کہاکہ مسائل کومل جل کر حل کرنے کے بارے میں سوچناچاہئے اور یہ دیکھاجائے کہ باربار کیوں اعدادوشمار گننے پڑتے ہیں۔انہوںنے وزیر اعلیٰ کو مخاطب ہوکر کہاکہ انہوںنے کل کی تقریر میں اعلان کیاکہ متاثرین کو امداد دی جائے لیکن ان کا سوال یہ ہے کہ کیا اسی سے مسئلہ حل ہوجائے گا،یہ مسئلہ کا حل نہیں ہے ،اسی لئے گزارش ہے کہ اس مسئلہ کی طرف توجہ دی جائے ۔انہوںنے کہاکہ ورکنگ گروپس بنے ،اگر ان سے کچھ نہیں نکلا لیکن دستاویز تو موجود ہیں ،ان پر عمل کیجئے ۔انہوںنے کہا”آپ کے پاس نادر موقع ہے ،لوگوں کو مشکل حالات سے نکالیں ،مرکز میں مضبوط حکومت ہے اور یہاں بھی “۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By