GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
یخ بستہ ہو اﺅ ں کے سامنے بیکن کی مشینری بھی بے بس
کپوارہ کے سرحدی علاقوں کی سڑکیں ہنوز بند

کپوارہ//بھاری برف باری کے بعد سرحدی ضلع کپوارہ میں ابھی تک معمولات زندگی درہم برہم ہیںجبکہ بیکن کی کوششوں کے با جود ضلع کے سرحدی علاقوں کو جانے والی شاہرائیں 6روز بعدبھی بند پڑی ہیں اور درجہ حرارت میں نمایا ں کمی آنے کے نتیجے میں ضلع کے آ بی ذخائر منجمد ہو گئے ہیں ۔ یخ بستہ ہو اﺅ ں کی وجہ سے یہا ں کی سڑکو ں پر برف جم گئی ہے جس کی وجہ سے محکمہ بیکن کی مشینری سرحدی علاقوں، جن میں کر نا ہ ،کیرن اور مژھل شامل ہیں ،کی سڑکو ں سے برف ابھی تک صاف نہیں کر پائی ہے اور ان علاقوں کو جانے والے سڑکیں گزشتہ6روز سے بند پڑی ہیں اور ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے درماندہ مسافر سخت پریشان ہیں اور وہ ضلع کے مختلف مقامات پر درماندہ ہیں ۔دو روز قبل جب موسم میں بہتری آئی تو ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی ہدایت پر بیکن محکمہ نے فوری طور ان علاقوں کی سڑکو ں سے برف ہٹانے کاکام شروع کیا تاہم بھاری برف باری اور ان سڑکو ں پر رات کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی آنے کی وجہ سے بیکن کے اہلکارو ں کو برف ہٹانے کے کام میں رکاوٹیں پیش آتی ہے ۔بیکن حکام کا کہنا ہے کہ ایک تو ان سڑکو ں پر بھاری برف جمع ہے، دوسرا یہ کہ ان سڑکو ں پر شبانہ سردی کی وجہ سے برف پوری طر ح جم جاتی ہے اور انہیں اس کو ہٹانے میں مشکلات پیش آتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان کی کوشش جاری ہے ۔درجہ حرارت میں کمی آ نے کے نتیجے میں کپواراہ ضلع میں آ بی ذخائر بھی منجمد ہوگئے ہیں اور دن بھر پانی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے جبکہ کئی واٹر سپلائی سکیمیںبھی زبردست سردی کی وجہ سے اثر انداز ہوئی ہیں ۔اس دوران ضلع کے بیشتر مقا مات پر سڑکو ں پر جمع برف جم جانے کے نتیجے میں گا ڑیو ں کی آ مد و رفت میں خلل پڑا ہے ۔لوگو ں نے الزام لگایا کہ ان سڑکو ں سے پوری طرح برف نہیں ہٹائی گئی جبکہ ابھی تک گا ڑیو ں کو چلنے پھرنے کے دوران مناسب جگہ نہیں بنائی گئی جس کی وجہ سے ان سڑکو ں پر ٹریفک جام ہو تا ہے اور گھنٹوں بعد یہ جام کھل جاتا ہے ۔کرالہ پورہ ۔ویلگام ،سوگام ،لنگیٹ ،کرالہ گنڈ ،لال پورہ ،گزریال ،میلیال ،چوکی بل کے بس اڈوں میں پوری طرح برف نہیں ہٹائی گئی اور ان علاقوں میں دن بھر ٹریفک جام لگ جاتا ہے ۔ضلع کے دیہی علاقوں کو جانے والی سڑکو ں کا حال بھی کچھ کم نہیں ہے کیونکہ ان علاقوں کو جانے والی سڑکو ں پر جمع برف دوپہر تک نہیں پگھل جاتی ہے اور جب دھوپ پوری طرح نکل آتی ہے تو دیہی علاقوں میں لوگ مسافر گا ڑیو ں میں سفر کرتے ہیں ۔لوگو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان سڑکوں پر جگہ بنانے کے لئے مشینری کا کام پر لگائیں تاکہ لوگ اپنا سفر آ سانی سے طے کر سکیں ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By