GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
پرائیوٹ کوچنگ سینٹروں کےلئے رجسٹریشن لازمی
صوبائی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کی جانب سے حکمنامہ صادر

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے ایک میٹنگ کے دوران وادی میں کام کررہے ہیں پرائیوٹ کوچنگ مراکز کی باقاعدگی کے احکامات جاری کئے۔میٹنگ میں تمام اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔اس کے علاوہ میٹنگ میں ترقیاتی کمشنرسرینگر،ڈی آئی جی وسطی کشمیر اورناظم تعلیمات بھی موجود تھے۔صوبائی کمشنر نے کوچنگ مراکز کی رجسٹریشن کے لئے اُن سے درخواستیں اوردس ہزار روپے بطور رجسٹریشن فیس وصول کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ جو کوچنگ مراکز سات روز کے اندر اندر ناظم تعلیم کے دفتر سے اس سلسلے میں رابطہ نہیں کریں گے،اُن کو سربمہر کیا جائے گا۔چیف ایجوکیشن آفیسران اوردیگر ضلعی آفیسروں پر مشتمل کمیٹیاں کوچنگ مراکز کا معائنہ کرے گی اور اس بات کا جائزہ لیں گی کہ نجی کوچنگ مراکز قواعد وضوابط کی پاسداری کرتے ہیں کہ نہیں۔صوبائی کمشنر نے درخواستیں موصول ہونے کے بعد پانچ روز کے اندر تمام لوازمات پورا کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے کوچنگ مراکز کے گردونواح میںپولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ سرما کے دوران کوچنگ مراکز کو صبح نو بجے سے پہلے شروع نہیں کیاجانا چاہیے جب کہ ان مراکز کو شام 5بجے تک ہی کام کرنا ہوگا۔انہوںنے کوچنگ مراکز کے اندر طالب علموں کے لئے تمام سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے 10فیصد غریب طلبا¿ کو مفت کوچنگ فراہم کرنے کے بھی احکامات دئے۔صوبائی کمشنر نے حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے سکولوںمیں سرمائی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔انہوںنے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ان سکولوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران ریاستی سرکار نے ایک اہم اقدام کے تحت تمام پرائیویٹ کوچنگ سینٹروں کےلئے رجسٹریشن لازمی قرار دیا ہے۔اس سلسلہ میں صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی زیر صدارت ایک غیر معمولی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر، جوائنٹ ڈائریکٹرElementry Education) (سکول ایجوکیشن،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس وسطی کشمیر رینج اور ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر موجود تھے۔ اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ان کو چنگ مراکز کو نظم و ضبط کے دائرے میں لانے میں کافی سنجیدہ ہے۔اس سلسلہ میں اعجاز احمدبٹ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے وادی میں قائم تمام کوچنگ مراکز کے منتظمین کو ایک نوٹفکیشن زیر نمبرDSEK/GS/CC/PIL-17/2014/52 بتاریخ10/01/2017 کے تحت ہدایت دی ہے کہ وہ انکے دفتر کے ساتھ7 دن کے اندر اند رابطہ کریں یا ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹwww.dsek.nic.in کا مشاہدہ کریں تاکہ ضروری لوازمات پورے کئے جاسکیں ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By