GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
وقف بورڈ کی جانب پہلی بار سول سروس کوچنگ کا اہتمام
۔40امیدواروں کوتربیت فراہم کی جائے گی

سرینگر//جموںوکشمیر مسلم وقف بورڈ نے اسلامک یونیورستی اونتی پورہ کے اشتراک سے پہلی بار 40روزہ سول سروس تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔اِمپا میں شروع کئے گئے اس پروگرام کے تحت وادی کے مختلف علاقوںسے تعلق رکھنے والے 40امیدواروں کو سول سروس تربیت فراہم کئے جانے کے علاوہ قیام وطعام کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔اس موقعہ پر وقف بورڈ،اسلامک یونیورسٹی اوراِمپا کے حکام کے علاوہ طالب علم بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ذہانت کی کوئی کمی نہیں ہے اوراُن کو ہر سطح پر موزون پلیٹ فارم مہیا کیا جانا چاہیے۔وقف بورڈ کے سی ای او نے کہا کہ یہ پروگرام پچھلے برس شروع کرنے کا منصوبہ تھا تاہم حالات کی وجہ سے اس کو شروع نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے نوجوانواں سے تلقین کی کہ وہ اس پروگرام سے بھرپور استفادہ کریں۔اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مشتاق صدیقی نے اپنے خیالات میں کہا کہ اس پروگرام کے لئے 221درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے81انٹرویو کے لئے حاضر ہوئے۔انہوںنے کہاکہ پروگرام کے لئے 40امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اپنی تقریر میں وقف بورڈ کے وائس چیرمین پیر محمد حسین نے کہا کہ آج وقف بورڈ کا خواب پورا ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس پروگرام کو شروع کرنا وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا منصوبہ تھا اورانہوں نے اس میں ذاتی دلچسپی لی ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By