GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
جموی مسلمانوں پر زیادتیوں کیخلاف احتجاج
انجینئر رشید کاRSSاور سنگ پریوار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

جموں //جموں میں مسلمانوں پر قاتلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید کی سربراہی میںدرجنوں لوگوں نے سیول سیکریٹریٹ جموں کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقعہ پر انجینئر رشید نے الزام لگایا کہ یو پی اور پنجاب کے انتخابات میں BJPکو سیاسی فائدہ دلانے کیلئے BJPجموں و کشمیر میں مذہبی منافرت پھیلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ”پوچھا جا سکتا ہے اگر پوری ریاست میں کسی بھی شہری کو ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں تو RSSکے غنڈوں کو بندوقیں لیکر نہ صرف کھل کر چلنے بلکہ کٹھوعہ میں نہتے 15شہریوں کو زخمی کرنے کی کس نے اجازت دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے جموں کی پولیس اور سیول انتظامیہ مفلوج ہو کے رہ گئی ہے اور کسی بھی اعلیٰ افسر کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں، وہ لوگ جو بار بار کہتے ہیں کہ ہندوستان کو پاکستان یا کسی اور سے خطرہ ہے یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ہندوستان کی سالمیت کو سب سے بڑا خطرہ سنگ پریوار اور دیگر ہندو انتہا پسند جماعتوں سے ہے ۔انجینئر رشید نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے کہا کہ وہ ریاست کے لوگوں کے مال و جان کے تحفظ میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہیں اور انہوں نے خود کو سنگ پریوار کا غلام بنا رکھا ہے ۔ انجینئر رشید نے ہندوستانی لیڈروں کو خبردار کیا کہ اب نہ صرف مسلمان ، سکھ، عیسائی اور دیگر اقلیتیں اپنے حقوقوں کیلئے کھل کر منظم ہو رہی ہیں بلکہ دلت بھی جاگ چکے ہیں اور فرقہ پرست طاقتوں کو عنقریب اس بات کا احساس ہوگا کہ اُن کی گندی سیاست کا ہندوستان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے ۔ اس موقعہ پر انجینئر رشید کے علاوہ سرکردہ گوجر لیڈر طالب حسین، نذاکت کھٹانہ اور امر جیت سنگھ ببلو نے بھی احتجاجیوں سے خطاب کیا۔ مقررین نے ریاستی سرکار کو خبردار کیا کہ وہ RSSکے ایجنڈا کو عملانے کیلئے جموں و کشمیر کو اکھاڑا نہ بنائے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By