GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
بھاجپاکو خارجہ امور چلانا نہیں آتے:کانگریس


جموں//کانگریس نے ایک بار پھر کشمیر کے حالات کی ذمہ داری پی ڈی پی اور بی جے پی پر عائد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حوالے سے بھاجپا کی خارجہ پالیسی کمزور ہے جس کی وجہ سے دہشت گردانہ حملے ہورہے ہیں ۔گورنر کے خطبے پر پیش کی گئی شکریہ کی تحریک پر بولتے ہوئے کانگریس پارٹی کے رکن نوانگ ریگزن جورا نے کہاکہ پاکستان سے تعلقات سے قبل ’ہوم ورک ‘کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کاکہناتھا”کرگل اورپارلیمنٹ پر حملہ بھاجپا کے دور میںہوا ، یہ اس لئے کیونکہ آپ کو خارجہ امور چلانا نہیں آتے“۔انہوںنے بی جے پی کو مشورہ دیاکہ وہ پاکستان سے تعلقات پر پہلے سوچ وچار کرے اور حکمت عملی مرتب کرے ۔مودی جی نواز شریف کے گھر جاکر اچھی پہل کی لیکن بدلے میں پٹھانکوٹ اور اوڑی ملا۔پی ڈی پی اور بی جے پی پر عوام کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جورا نے کہا”تقسیم جموں میں آپ نے کی اور کشمیر میں میڈم جی نے کی “۔انہوںنے بھاجپا کو مخاطب ہوکر کہاکہ جموں میں لوگوںسے بولا کہ ایک ودھان ، ایک نشان ہوگالیکن وہ ودھان اور نشان کہاں ہیں ۔ان کاکہناتھا”آپ نے لوگوں کو بیوقوف بنایا،ان سے چال چلی،370پر نظریاتی سمجھوتہ کرلیالیکن وقت آئے گاجب جموں کے لوگ جواب دیںگے “۔کانگریس لیڈر نے پی ڈی پی کو مخاطب ہوکر کہاکہ کشمیر کے لوگوں کو آپ نے یہ کہاکہ مودی آیا اس کو روکناہے لیکن بعد میں اسی کو لایا،سب سے بڑی چوٹ آپ نے پہنچائی ہے ۔جورا نے کہاکہ اس سرکار سے نہ جموں ، نہ لداخ اور کشمیر کے لوگ خوش ہیںبلکہ جو کام ہم نے کئے تھے ، آپ صرف انہی کے ربن کاٹتے جارہے ہیں ۔انہوںنے پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آپ نے واجپائی صاحب کا نام لیکر مودی جی سے ہاتھ ملایا۔مغربی پاکستان کے مہاجرین پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پہلے کہاکہ مغربی پاکستانی مہاجرین کو مستقل باشندگی سند دیںگے لیکن اب کہاکہ اقامتی اسناددیںگے ۔انہوںنے کہاکہ کانگریس نے مغربی پاکستانی مہاجرین کیلئے 27لاکھ روپے کا پرپوزل بھیجالیکن اب ان کو صرف5لاکھ دیئے جارہے ہیں ۔جور انے کہاکہ کشمیر ی پنڈتوں کیلئے بھی کچھ ہوا وہ کانگریس دور حکومت میں ہی ہوا۔ان کاکہناتھا”آپ نے کہاکہ این ایچ پی سی سے پروجیکٹ واپس لائیں ،دو سال ہوگئے ،واپس لائیں “۔انہوںنے سرکار کو درج ذیل قبائل مخالف قرار دیتے ہوئے کہا”آپ گوجر کے خلاف ہیں ، آپ شیڈیول کاسٹ کے خلاف ہیں ، آپ شیڈیول ٹرائب کے خلاف ہیں ، آپ اے ایل سی کے خلاف ہیں“۔جس پر بھاجپا ممبران نے ٹوکتے ہوئے جورا سے کہاکہ بی جے پی صرف کانگریس کے خلاف ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By